جتنا چاہے کُسے (یعنی آزمائش میں ڈالے ) مگر اُن (یعنی بال بچّوں ) کو خالی چھوڑنا اس پر حرام ہے ۔
{13}وہ جس کی عِیال میں صورت چہارُم کی طرح بے صبرا ہو اور بے شک بَہُت عوام ایسے نکلیں گے تو اس کے لحاظ سے تو اس پر دوہرا وُجُوب ہوگا کہ قَدَرِ حاجت جَمع رکھے ۔
{14}ہاں جس کی سب عِیال (یعنی بال بچّے) صابِر ومُتَوَ کِّل ہوں اُسے رَوا (جائز ) ہوگا کہ سب (مال) راہِ خدا میں خَرچ کردے۔ (فتاوٰی رضویہ ج۱۰ ص۳۱۱تا۳۲۷ مختصرا)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت، شَمعِ بزمِ ہدایت ، نَوشَۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ ص۳۴۳)
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا
جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’ انگوٹھی کے اَہم اَحکام‘‘ کے ستَّرہ حُرُوف کی نسبت
سے انگوٹھی کے 17 مَدَنی پھول
٭مرد کو سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے۔ سلطانِ دو جہان، رَحمتِ عالَمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ