Brailvi Books

خزانے کے اَنبار
28 - 39
اگر آپ سُد ھرنا چاہتے ہیں تو …
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ سے مَدَنی اِلتِجا ہے کہ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول اپنا لیجئے کہ یہ ماحول خزانوں کا اَنبار اِکٹھّے کرنے کے بجائے اَبدی سعادَتوں کا حقدار بننے کا ذِہن دیتا ہے، لہٰذا اگر آپ سُدھرنا چاہتے ہیں تو دل سے دُنیا کی بے جا مَحَبَّت نکالنے،  رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ حاصل کرنے کی تڑپ قلب میں ڈالنے،  سینہ سنّتِ مصطَفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مدینہ بنانے، مال ودولت کو صحیح مَصرَف  (یعنی خرچ کی دُرُست جگہ)  میں اِستِعمال کرنے کاعلْم پانے اور دل کو فکرِ آخِرت کی آماجگاہ بنانے کیلئے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے،  مَدَنی اِنعامات کے مطابِق زندگی گزارئیے اورسُنَّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں  کے مسافِر بنتے رہئے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ دونوں جہاں میں بیڑا پار ہوگا۔ آپ کی ترغیب و تَحریص کیلئے ایک مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے چُنانچِہ
ویڈیوسینڑختم کردیا
	لانڈھی  (باب المدینہ، کراچی)  کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے:  ہمارے علاقے میں ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے عظیم جذبے کے تحت بڑی مستقل مزاجی سے چوک درس دیا کرتے تھے۔  ایک مرتبہ اس چوک درس میں ایک  ویڈیوسینٹروالے کو بھی شرکت کی سعادت حاصل ہوگئی ۔  جب مبلغ دعوتِ اسلامی