Brailvi Books

خزانے کے اَنبار
19 - 39
کی یاد بھی تازہ کرتی ہے جیسا کہ نیکی کی دعوت پر مُشتَمِل مدَنی مکتوبات روانہ کرنا۔  اِس کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی طرف سے پیش کردہ 72 مَدَنی اِنعامات میں سے مدَنی اِنعام نمبر 57 ہے: } ’’ کیا آپ نے اِس ہفتے کم ازکم ایک اسلامی بھائی کو مکتوب روانہ فرمایا ؟  ‘‘   (مکتوب میں مَدنی اِنعامات اور مدَنی قافِلے کی ترغیب دلائیں )  {آپ سے بھی مدَنی التِجا ہے کہ’’  دعوتِ اسلامی ‘‘ کے مدنی ماحول سے تادمِ حیات مُنسَلِک رہئے،   ’’ مَدَنی اِنعامات‘‘  کے مطابِق عمَل کی کوشِش کیجئے،   اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  بُزُرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المُبِین کے فُیُوضات اور دُنیا وآخِرت کی کثیر برکات حاصِل ہوں گی اورکثرتِ دولت کی ہَوَس کے بجائے نیکیوں کی کثرت کی حِرص بڑھے گی۔ 
دے جذبہ ‘’ مَدَنی اِنْعامات’‘  کا تُو	کرَم ہو دعوتِ اسلامی پر یہ
		کرَم بہرِ شہِ کرب و بَلا ہو		شریک اِس میں ہر اِک چھوٹا بڑا ہو  (وسائل بخشش ص۹۱)  
						اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
 دَھن کمانے کی دُھن
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ہمارے مُعاشَرے میں اَکثر لوگوں کے ذِہنوں پردولتوں اور خزانوں کے اَنبار جمْع کرنے کی دُھن سُوار ہے اور اِس راہِ پُرخار میں خواہ کتنی ہی تکالیف سے دوچار ہونا پڑے،   پرواہ نہیں ،  بس!  ہر وقْت دولتِ دُنیا جمع کرنے کی حِرص ہے،  اگر کبھی آخِرت کی بھلائی کے لئے نیکیوں کی دولت اکٹھّی کرنے کی طرف