Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
467 - 736
مسجد میں داخل ہوتے وقت پڑھے جانے والے کلمات کا ثواب
(۱۳۲۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا حَیْوَت بن شُرَیح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عقبہ بن مسلم رضی اللہ عنہ سے ملاتو میں نے ان سے پوچھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ یہ روایت کرتے ہیں کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم جب بھی مسجد میں داخل ہوتے تو یہ کلمات پڑھا کر تے
اَعُوْذُ بِاللہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہٖ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَا نِہٖ الْقَدِ یْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ۔'
'تو انہوں نے پوچھا،''بس اتناہی ؟''میں نے کہا ،''ہا ں۔'' فر ما یا،'' جب بندہ یہ کلمات پڑھ لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے یہ سارا دن مجھ سے محفو ظ ہوگیا ۔''
   (ابو داؤد،کتا ب الصلاۃ ،با ب فیما یقول الرجل عند دخولہ المسجد، رقم ۴۶۶، ج۱، ص ۱۹۹)
نماز میں وسوسہ آنے پر پڑھے جا نے والے کلمات کا ثواب
اللہ عزوجل فرماتاہے ،
وَ اِمَّا یَنۡزَغَنَّکَ مِنَ الشَّیۡطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللہِ ؕ اِنَّہٗ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿200﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور اے سننے والے اگر شیطان تجھے کوئی کونچادے (کسی برے کام پراکسائے)تو اللہ کی پناہ مانگ بے شک وہی سنتاجانتاہے۔''(پ 9،الاعراف : 200)

(۱۳۲۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ ِ رسالت میں عرض کی ،''یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! شیطا ن میرے اور میری نماز  کے درمیان حائل ہوجاتا ہےاور میری قرا ء ت میں شبہ ڈال دیتا ہے۔'' تو رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''یہ وہ شیطا ن ہے جسے'' خِنْزَب ''کہا جاتا ہے جب تم اسے محسو س کر و تو اس سے اللہ عزوجل کی پنا ہ ما نگو اور اپنے بائیں طرف تین مر تبہ تھوک دیا کر و ۔'' آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ''جب میں نے ایسے کیاتو اللہ عزوجل نے شیطا ن کو مجھ سے دور فرمادیا۔''
   (صحیح مسلم ،کتاب السلام ،با ب التعوذمن شیطان الوسوسۃ فی الصلوۃ، رقم ۲۲۰۳ ،ج۱ ،ص ۱۲۰۹)
Flag Counter