| جنت میں لے جانے والے اعمال |
الْحَقُّ وَلِقَاؤُکَ حَقٌّ وَّالْجَنَّۃُ حَقٌّ وَّالنَّارُحَقٌّ وَّالنَّبِیُّوْنَ حَقٌّ وَّمُحَمَّدٌ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہٖ وَسَلَّمَ)حَقٌّ وَّالسَّا عَۃُ حَقٌّ اَللّٰھُمَّ لَکَ اَسْلَمْتُ وَلَکَ آمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَ کَّلْتُ وَاِلَیْکَ اَنْبَتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ وَاِلَیْکَ حَاکَمْتُ فَا غْفِرْ لِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْ تُ وَمَا اَسْرَ رْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ
ترجمہ:اے اللہ ! اے ہمارے رب ! تیرے لئے ہی تما م خوبیاں ہیں تو زمین وآسمان اور ان کے درمیان کی مخلوق کو قائم رکھنے والا ہے اور تیرے لئے ہی تمام تعریفیں ہیں تو زمین وآسمان او ران کے درمیان کی مخلوق کا نور ہے اور تیرے لئے تمام ستا ئشیں ہیں تو ہی زمین وآسمان اور ان کے درمیان کی مخلوق کا با دشاہ ہے اور تیرے لئے ہی تمام مدحتیں ہیں کہ تو حق ہے اور تیرا فرمان حق ہے اور تیرا وعدہ حق ہے اورتیری ملاقات حق ہے او رجنت حق ہے اور جہنم حق ہے اور انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام حق ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم حق ہیں اور قیامت حق ہے اے اللہ ! میں مسلمان ہوا اور تجھ پر ایمان لایا اور تجھ پر بھرو سہ کیا اور تیری بارگا ہ میں تائب ہوا اورتجھ ہی سے انصاف چاہا اورتجھے ہی حکم مانا لہذا تو مجھے بخش دے جو لغزشیں مجھ سے پہلے ہوئیں یا بعد میں ہوں گی اور جو میں نے چھپ کر کیا اور جن کو میں نے اعلانیہ کیا ، تو ہی آگے بڑھانے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے ،تیرے علاوہ کوئی معبو د نہیں ۔''
(بخاری ،کتا ب التہجد،با ب التہجد باللیل ،رقم ۱۱۲۰ ،ج۱ ،ص ۳۸۱)