Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
464 - 736
بیدا ر ہوکر پڑھی جانے والی دعا
(۱۳۱۵)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو فرماتے ہوئے سنا،'' جب اللہ عزوجل بندے کی روح رات کو اسے واپس لوٹادے پھر وہ بندہ اللہ عزوجل کی تسبیح اور بزرگی بیان کرے اور اس سے استغفارکرے پھر اس سے دعا مانگے تو اللہ عزو جل اسے ضرور قبول فرماتاہے۔''
 (الترغیب والترہیب،کتاب النوافل ،باب الترغیب فی کلمات ...الخ ،رقم ۶، ج۱ ،ص۲۳۸)
(۱۳۱۶) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ'' جس نے نیند سے بیدار ہوکرکہا
'' لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌ سُبْحَا نَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ
ترجمہ: اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبو د نہیں وہ تنہاہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی خوبیاں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتاہے اللہ پاک ہے اور اللہ خوبیوں والا ہے اور اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہیں ،اور اللہ سب سے بڑاہے اور گناہ سے بچنے کی تو فیق اور نیکی کی قوت اللہ عزوجل ہی کی طر ف سے حاصل ہوتی ہے۔'' پھر
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ
کہا یا کوئی دعا مانگی تو اسے قبول کرلیا جائے گا، پھر اگر وضو کیا اور نماز پڑھی تو اس کی نماز قبول کرلی جائے گی ۔''
(بخاری ،کتا ب التہجد، با ب فضل من تعا رمن اللیل فصلی ،رقم ۱۱۵۴، ج۱، ص ۳۹۱)
(۱۳۱۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس نے نیند سے بیدارہوتے وقت دس بار
بِسْمِ اللہِ
 تو ہراس گناہ سے بچالیا جائے گا جس کا اسے خوف ہواور کوئی  گناہ اس تک نہ پہنچ سکے گا۔''
   (مجمع الزوائد ،کتا ب الاذکار، با ب اذا تعا ر من اللیل ،رقم ۱۸۰۶۰، ج۱۰، ص ۱۸۴)
 (۱۳۱۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ آقائے مظلوم، سرورِ معصوم، حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم جب رات میں تہجد کے لئے بیدا ر ہوتے تو یہ دعاپڑھتے '
'اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ قَیِّمُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ نُوْ رُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ مَلِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَ رْضِ وَمَنْ فِیْھِنَّ وَلَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ الْحَقُّ وَقَوْلُکَ الْحَقُّ وَوَعْدُ کَ
 دس بار
سُبْحَانَ اللہِ
 اور دس بار
آمَنْتُ بِاللہِ وَکَفَرْتُ بِالطَّاغُوْتِ
(یعنی اللہ عزوجل کے نام سے شروع ،اللہ عزوجل پاک ، میں اللہ عزوجل پر ایمان رکھتا اور شیطان کاانکار کرتا ہوں)پڑھا
Flag Counter