Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
462 - 736
 (۱۳۱۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عبداللہ بن عمرورضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''دو خصلتیں ایسی ہیں جو مسلمان ان پرہمیشگی اختیا ر کریگا جنت میں داخل ہوگا اور دونوں بہت ہی آسان ہیں جبکہ ان پر عمل کرنے والے نہایت قلیل ہیں ہرنماز کے بعد
سُبْحَانَ اللہِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور اَللہُ اَکْبَرُ
دس دس مرتبہ کہے یہ زبان پر ڈیڑ ھ سو ہیں اور میزان میں پندرہ سو ہیں اور جب وہ اپنے بستر پر جائے تو
سُبْحَانَ اللہِ ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ
، تینتیس تینتیس مرتبہ اور
اَللہُ اَکْبَرُ
چونتیس مرتبہ پڑھ لے یہ زبان پرسو اور میزان ميں ایک ہزار ہیں میں نے کئی مرتبہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم كویہ کلمات اپنی انگلیو ں پرشما ر کرتے دیکھا ۔ صحا بہ کرام علیہم الرضوان نے عر ض کیا،'' یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! یہ آسان عمل کرنے والے قلیل (کم)کیوں ہیں ؟'' فرمایا ،''تم میں سے کسی کے پاس شیطا ن اسکے بستر پر آتا ہے اور یہ کلمات پڑھنے سے پہلے اس کو سلا دیتا ہے اور اس کی نماز میں آتا ہے اور یہ کلمات پڑھنے سے پہلے اسے کوئی حاجت یاد دلا دیتا ہے۔''
 (التر غیب والترہیب ،کتاب النوافل ، رقم ۵، ج ۱ ،ص۲۳۳)
 (۱۳۱۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ   سے مروی ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جب تم میں کوئی اپنے دائیں پہلو پر لیٹ کر یہ کلمات کہے گا
اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْکَ وَوَجَّھْتُ وَجْھِی اِلَیْکَ وَاَلْجَأْتُ ظَھْرِیْ اِلَیْکَ وَفَوَ ضْتُ اَمْرِ یْ اِلَیْکَ لَا مَلْجَاءَ مِنْکَ اِلَّا اِلَیْکَ اَوْمِنْ بِکِتَا بِکَ وَرَسُوْلِکَ
ترجمہ: اے اللہ ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کی اور تیری جانب متو جہ ہوا اور اپنی پیٹھ تیرے حضور جھکادی اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کیا تیرے مقابلہ میں تیرا ہی سہا را ہے میں ایمان لایا تیری کتاب اور تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلمپر۔'' اگر اس کا اس رات میں انتقال ہوگیا تو جنت میں داخل ہوگا ۔''
 (ترمذی ،کتا ب الدعوات، باب ماجاء فی الدعا ...الخ رقم ۳۴۰۶۰ ،ج۵، ص ۲۵۴)
 (۱۳۱۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جب تم اپنے بستر پر آؤ تو نما ز کی طر ح وضو کر لیا کرو پھر اپنے دائیں پہلوپر لیٹ کر یہ دعا پڑھ لو
اَللّٰھُمَّ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ اِلَیْکَ وَوَجَّھْتُ وَجْھِی اِلَیْکَ وَفَوَّ ضْتُ اَمْرِیْ اِلَیْکَ وَاَلْجَئْتُ ظَہْرِیْ اِلَیْکَ رَغْبَۃً وَّرَھْبَۃً اِلَیْکَ لَامَلْجَأَ وَلَامَنْجَاءَ مِنْکَ اِلَّا اِلَیْکَ آمَنْتُ بِکِتَا بِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَ وَبِنَبِیِّکَ الَّذِیْ اَرْسَلْتَ
ترجمہ: اے اللہ عزوجل! میں نے اپنی زندگی تیرے حوالے کی اور اپنا رخ تیری جانب پھیردیااور معا ملہ تیرے سپر د کردیا اور اپنی پیٹھ تیرے انعامات میں رغبت اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہوئے تیرے حضور جھکا دی نجات اور تیرے مقابلے میں سہا را تیرا ہی ہے میں تیری نازل کردہ کتاب اور تیرے مبعو ث کردہ نبی پر ایمان لایا ۔'' تو اگر تمہارا اس را ت انتقال ہوگیا تو تم فطرت پر مروگے اور جب تم
Flag Counter