Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
461 - 736
بستر پرآکر پڑھے جانے والے وظائف کا ثواب
اللہ عزوجل فرماتاہے ،
الَّذِیۡنَ یَذْکُرُوۡنَ اللہَ قِیَامًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰی جُنُوۡبِہِمْ
ترجمہ کنزالایمان:جو اللہ کی یاد کرتے ہیں کھڑے اور بیٹھے اور کروٹ پر لیٹے ۔''(پ 4،آل عمران :191)

(۱۳۰۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابررضی اللہ عنہ   سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جب آدمی بستر پر آتا ہے تو ایک فر شتہ اور ایک شیطا ن اسکے پاس آجاتے ہیں ۔ فرشتہ کہتا ہے کہ'' اپنے دن کا اختتام کسی اچھے عمل پر کرو۔'' اور شیطا ن کہتا ہے کہ'' اپنے دن کا اختتا م کسی برے عمل پر کرو۔'' تو اگر وہ اللہ عزوجل کا ذکر کرکے سو تاہے تو فرشتہ را ت بھر اس کی حفا ظت کرتا رہتا ہے پھر جب وہ بیدا ر ہوتا ہے تو فر شتہ کہتا ہے کہ '' اپنے دن کا آغا ز اچھے عمل سے کرو۔'' جبکہ شیطا ن کہتا ہے کہ'' اپنے دن کا آغا ز کسی برے عمل سے کر و۔'' تو اگر وہ بند ہ یہ پڑھ لے
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ رَدَّ عَلَیَّ نَفْسِیْ وَلَمْ یُمِتْھَا فِیْ مَنَا مِھَا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَ رْضِ اَنْ تَزُوْلاَ وَلَئِنْ زَالَتَااِنْ اَمْسَکَھُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْ بَعْدِہٖ اِنَّہ، کَانَ حَلِیْمًاغَفُوْرًا،اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ یُمْسِکُ السَّمَاءَ اَنْ تَقَعَ عَلیٰ الْاَرْضِ اِلَّابِاِ ذْنِہٖ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ یُحْیِ الْمَوْتٰی وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِ ْیرٌ
ترجمہ: تمام خوبیاں اسی اللہ کے لئے ہیں جس نے میری جان مجھے لوٹادی اور اِسے نیند کی حالت میں موت نہ دی ، تمام خوبیاں اس  اللہ عزوجل کے لئے ہیں جو روکے ہوئے آسمانوں اور زمین کوکہ جنبش نہ کريں اگر وہ ہٹ جائیں تو انہیں کون روکے اللہ کے سوابے شک وہ حلم والا بخشنے والا ہے، تمام خوبیاں اس اللہ کے شایاں ہیں جوروکے ہوئے ہے آسمان کو کہ زمین پر نہ گرپڑے مگراس کے حکم سے ، تمام تعریفیں اسی کے لئے ہیں جو مردوں کو جِلاتا ہے اور وہ ہر شے پر قا د رہے ''اورپھر بستر سے گر کراسکاانتقال ہوجائے تو وہ جنت میں داخل ہوگا ۔''
(التر غیب والترہیب ،کتاب النوافل ،باب الترغیب فی کلمات ...الخ ، رقم ۹،ج۱ ، ص۲۳۵)
(۱۳۰۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جو با وضو اپنے بستر پر آئے پھر اللہ عز وجل کا ذکر کرے یہا ں تک کہ اس پر غنو د گی چھا جائے تو را ت کی جس گھڑی میں وہ اللہ عزوجل سے دنیا و آخرت کی جو بھلا ئی مانگے گا اللہ عزوجل اسے وہ بھلا ئی عطا فرمادے گا ۔''
 (ترمذی ،کتاب الدعوات ، باب (۱۰۱)رقم ۳۵۳۷ ،ج۵، ص ۳۱۱)
Flag Counter