Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
459 - 736
سو تے وقت بستر پر پہنچ کر پڑھے جانے والے وظائف کا ثواب
(۱۳۰۲)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا شدّاد بن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جو مسلمان بستر پر جا تے وقت کتا ب اللہ عزوجل سے کوئی ایک سورت پڑھتاہے اللہ عزوجل ایک فر شتہ اسکی حفا ظت کے لئے بھیجتا ہے جو اسکے بیدا ر ہو نے تک مُوذی اشیاء سے اسکی حفا ظت کرتا رہتا ہے چاہے وہ جب بھی بیدار ہو ۔''
 (المسند للامام احمدبن حنبل،حدیث مسند أوس، رقم ۱۷۱۳۲ ،ج۶،ص ۷۹ )
(۱۳۰۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جب تم اپنا پہلو بستر پررکھ کر سور ہ فا تحہ اور قُلْ ھُوَاللہُ اَحَدٌ پڑھ لوگے تو موت کے علا وہ ہر چیز سے امان میں آجاؤگے۔''
    (مجمع الزوائد، کتاب الاذکار، باب یقول اذا آوی الی فراشہ واذا ،رقم ۱۷۰۳۰،ج۱۰، ص ۱۶۵)
(۱۳۰۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے مجھے رمضان کے صدقات کی حفا ظت پر مقرر فرمایا توایک شخص اس میں سے مٹھیاں بھر کر لے جانے لگا ۔میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا کہ'' میں ضرور تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس لے جاؤں گا۔'' اس نے کہا کہ ''میں محتا ج ہوں میرے ساتھ میرے اہل وعیال ہيں اور مجھ پرقر ض بھی ہے لہذا! مجھے اس کی سخت حاجت ہے۔'' تو میں نے اسے چھوڑدیا ۔

    صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ''اے ابوہریرہ! تمہارے رات والے قیدی نے کیا کیا؟'' میں نے واقعہ بیان کیا تو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،'' اس نے تم سے جھوٹ بولاہے وہ پھر آئے گا ۔'' تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے فرمان کی وجہ سے یقین کر لیاکہ وہ ضرور آئے گا۔پھر میں اس کی ٹو ہ میں لگ گیا وہ آیا اور اس گندم میں سے مٹھیاں بھرنے لگا، میں نے  اسے پکڑ لیا۔پھرماقبل کی مثل روایت بیان کی یہاں تک کہ فرمایا:میں نے اس سے کہاکہ’’میں ضرورتجھے بارگاہِ رسالت میں پیش کروں گا تو تیسری مرتبہ کہہ رہا ہے کہ نہیں آؤں گا مگر پھر آجاتاہے ۔''تو اس نے کہا،''مجھے جانے دو میں تمہیں کچھ کلمات بتاتا ہوں جن کے ذریعے اللہ عزوجل تمہیں نفع دے گا۔'' میں نے پوچھا ،''وہ کلمات کیاہیں ؟'' اس نے کہا،'' جب تم اپنے بستر پر آیاکر و تو آیۃ الکرسی پڑھ لیاکرو، اللہ عزوجل کی طر ف سے تمہارے لئے ایک محافظ مقر ر کردیا جائے گا اور شیطان صبح تک تمہارے قریب نہ آئے گا ۔'' میں نے اسے چھوڑدیا ۔

    صبح رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ،''تمہارے رات کے قید ی نے کیا کیا ؟'' میں نے عر ض کیا،'' یا رسول اللہ صلی
Flag Counter