Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
458 - 736
اسے شیطا ن اور اسکے لشکر سے بچا ئے گا،دو سری : یہ کہ اسے جنت میں ایک قنطار(1)اجرعطا فرمائے گا ،تیسری: یہ کہ جنت میں اسکا درجہ بلند فرمائے گا،چو تھی: یہ کہ حو ر عین سے اسکا نکا ح کرائے گا ، پانچویں : یہ کہ اسے قر آن ، تو را ت اور انجیل پڑھنے والے کا ثواب عطا فرمائے گا ،چھٹی: یہ کہ اے عثمان ! وہ ایسے حاجی اور معتمر (یعنی عمرہ کرنے والے )کی طر ح ہے جسکا حج وعمرہ اللہ عزوجل نے قبو ل فرمالیا ہے اور اگر اسکا اس دن انتقال ہوگیا تو اس پر شہداء کی مہر لگا دی جا ئے گی ۔''
(مجمع الزوائد، کتاب الاذکار، باب مایقول اذااصبح واذا امسی، رقم ۱۷۰۰۰،ج۱۰، ص ۱۱۵)
(۱۳۰۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے صبح وشا م مجھ پر دس دس مرتبہ درو د پڑھا قیامت کے دن اسے میری شفا عت حاصل ہو گی۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار ،با ب یقول اذا اصبح امسی، رقم ۱۷۰۲۲، ج۱۰، ص ۱۶۳)
صلواعلی الحبیب         صلی اللہ تعالی علی محمد
(1)حاشیہ : قنطار  کا معنی بہت مال، بعض نےفرمایا کہ بارہ ہزار اشرفیاں قنطار ہیں، بعض نے فرمایا کہ بیل کی کھال بھر سونا، بعض کے نزدیک ستّر ہزار دینار۔حق یہ ہےکہ اس کی حد مقرر نہیں ، یہاں بےشمار ثواب والے مراد ہیں۔ حضرت معاذ ابن جبل فرماتے ہیں کہ قنطار بارہ سو اوقیہ ہیں، جن کا ایک اوقیہ زمین وآسمان سے بڑھ کر ہے۔(مراۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح، ج۲ ،ص۲۴۲، ملخصا)
Flag Counter