کا اضافہ بھی ہے۔اور یہ بھی ہے کہ اللہ عزوجل اس کے لئے ہرمرتبہ پڑھنے پر دس نیکیا ں لکھتا ہے اور اس کے دس گناہ مٹادیتا ہے ، اس کے دس درجات بلندفرمادیتاہے اور یہ اس کے لئے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہیں اور یہ اس کے لئے دن کی ابتدا ء سے لے کرانتہاتک مسلح محافظ ہے اور اس دن اس سے افضل عمل کوئی نہیں کرسکے گااور اگر شام کے وقت پڑھے گا تو صبح تک یہی فضیلت ہے ۔''
(مسند احمد بن حنبل ، حدیث ابی ایوب الانصاری ،رقم ۲۳۶۲۷ ،ج۹، ص ۱۴۴)
(۱۲۹۱)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابان مُحاربی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امين صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جو مسلمان بندہ صبح و شام پڑھے گا
رَبِّیَ اللہُ لَااُشْرِکُ بِہٖ شیْئًا وَّاَشْہَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّااللہ
ترجمہ :میرا ربّ اللہ عزوجل ہے میں اس کا شریک نہیں ٹھہراتا اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں۔''تو اللہ عزوجل اس کے شام تک کے گناہ معاف فرمادیتاہے اوراگر شام کو پڑھے تو صبح تک کے گناہ معاف فرمادیتاہے۔''
(التر غیب والترہیب ،کتاب النوافل ،باب فی آیات واذکاریقولھا الخ ، رقم ۳۲، ج ۱ ،ص۲۶۲)
(۱۲۹۲)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ''جس نے صبح وشا م سات سات مرتبہ پڑھا
حَسْبِیَ اللہُ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَعَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
ترجمہ:مجھے اللہ کافی ہے اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ،میں اسی پرتوکل کرتا ہوں اور وہی عرش عظیم کا رب ہے ۔'' اللہ عزوجل اس کی تمام حقیقی اور خیالی پریشانیوں میں کفایت کریگا ۔''
(سنن ابی داؤد، کتا ب الأدب ،باب مایقول اذا اصبح وامسی، رقم ۵۰۸۱، ج۴، ص ۴۱۶)
(۱۲۹۳)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانيت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،''جو شخص صبح یا شام کے وقت ایک مرتبہ یہ پڑھے
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَصْبَحْتُ اُشْہِدُکَ وَاُشْہِدُحَمَلَۃَ عَرْشِکَ وَمَلَائِکَتِکَ وَجَمِیْعَ خَلْقِکَ اَنَّکَ اَنْتَ اللہُ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ
ترجمہ:اے اللہ ! میں تجھے ، تیرے عر ش کے حا ملین ،