Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
453 - 736
کے اس دن میں ایک ہزار گناہ بھی ہوجائیں تب بھی جو اچھاکام اس نے  کیا ہے، اگر اللہ عزوجل نے چاہاتو وہ ان گناہوں سے بہت زیادہ ہوگا ،ان شاء اللہ عزوجل۔''
   (مجمع الزوائد ،کتا ب الاذکار ،باب مایقول اذا اصبح واذا امسی،رقم ۱۶۸۷۷، ج۱۰، ص۱۱۲)
(۱۲۸۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا ،''جس نے صبح کے وقت ایک ہزار مرتبہ
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
پڑھا اس نے اپنی جان کو اللہ عزوجل سے خرید لیا اور وہ شام کے وقت اللہ عزوجل کا آزاد کردہ بندہ ہوگا ۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار، باب مایقول اذا اصبح واذا امسی، رقم ۱۶۹۹۰، ج۱۰ ،ص ۱۵۱)
(۱۲۸۸)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس نے ایک دن میں سو مرتبہ یہ کلمات پڑھے
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌ
ترجمہ :اللہ عزوجل کے سواکوئی معبو د نہیں، وہ اکیلاہے ،اس کا کوئی شریک نہیں،اسی کی بادشاہی ہے ، سب خوبیوں سراہا ، جِلاتااور مارتاہے ،اور وہ ہرچیز پر قادر ہے ۔'' تو یہ اس کے لئے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہیں ، اس کے لئے سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور سو گناہ مٹادئیے جائیں گے اور وہ اس دن شام تک شیطان سے حفاظت میں رہے گا اور اس دن اس سے افضل عمل والا کوئی نہ ہوگا مگر جو اس سے زیاد ہ تعدا د میں پڑھے۔''
(صحیح مسلم ،کتا ب الذکروا لدعاء ،باب مایقول اذا اصبح وامسی ،رقم ۲۶۹۱ ،ص۵ ۱۴۴)
(۱۲۸۹)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو عیاش رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس نے صبح کے وقت
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌپڑ
ھا تو یہ اس کے لئے اولادِ اسماعیل علیہ السلام سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہوگااور اس کے لئے اسکے عو ض دس نیکیا ں لکھی جائیں گی اور اس کے دس گناہ مٹادئیے جائیں گے اور اس کے دس درجات بلند کردئیے جائیں گے اور وہ شام تک شیطان سے حفاظت میں رہے گا اور اگر شام کے وقت پڑھاتو اسے صبح تک یہی فضیلت حاصل ہوگی ۔''

     حضرتِ سیدنا حماد علیہ الرحمۃفرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی خواب میں زیارت کی تو عرض کیا ،''یارسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ابو عیاش آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فلاں فلاں بات روایت کرتے ہیں۔'' تو مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ''ابوعیاش سچ کہتے ہیں۔''
(سنن ابی داؤد ،کتا ب الأدب ، باب مایقول اذا اصبح، رقم ۵۰۷۷ ،ج۴ ،ص ۴۱۴)
(۱۲۹۰)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابواّیوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج
Flag Counter