Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
452 - 736
وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
ترجمہ:اللہ کے نام سے جس کے نام کی مو جو د گی میں زمین وآسمان میں کو ئی شے نقصان نہیں پہنچاسکتی اور وہ سننے ، جانے والا ہے ۔''

     حضرتِ سیدنا ابا ن رضی اللہ عنہ فا لج میں مبتلا ہوئے تو ایک شخص ان کی طرف تعجب سے دیکھنے لگا توآپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا،'' کیا دیکھ رہے ہو؟حدیث تو اسی طرح ہے جیسے میں نے تمہیں بیا ن کی مگر اس دن تقدیر کے لکھے کو پورا کرنے کی وجہ سے اس دعا کو نہ پڑھ سکا ۔''
    (سنن ترمذی ،کتاب الدعوات ، باب ماجاء فی الد عا ء اذا اصبح واذا امسی ،رقم ۳۳۹۹ ،ج۵ )
(۱۲۸۴)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہنبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''جس نے صبح اور شام کے وقت سو سو مرتبہ
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
پڑھا قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر آنے والا کوئی نہ ہوگا مگر وہ جو اس کی مثل کہے یا اس سے زیادہ پڑھے ۔''
(صحیح مسلم ،کتا ب الذکروالدعاء ،باب فضل التہلیل والتسبیح، رقم ۲۶۹۲ ، ص ۱۴۴۵)
    ایک روایت میں
سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ
پڑھنے کا تذکرہ ہے ۔ جبکہ ایک روایت میں ہے کہ'' پڑھنے والے کی مغفرت کردی جاتی ہے اگر چہ اس کے گناہ سمندر کی جھاگ سے زیاد ہ ہوں ۔''

(۱۲۸۵)۔۔۔۔۔۔ شہزادیِ سرورِ کونین حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہيں کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ہمیں تعلیم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ صبح کے وقت یہ پڑھا کرو
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَاِلَّا بِاﷲِ مَاشَاءَ اللہُ کَانَ وَمَالَمْ یَشَأْ لَمْ یَکُنْ اَعْلَمُ اَنَّ اللہَ عَلیٰ کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌ وَاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیئٍ عِلْمًا
ترجمہ:اللہ عزوجل پاک ہے اور تمام خوبیاں اسی کے لئے ہیں اور نیکی کرنے کی توفیق اور گناہ سے بچنے کی قوت اللہ عزوجل ہی کی طر ف سے ہے اللہ عزوجل جو چاہتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے اور جو نہیں چاہتا وہ نہیں ہوتا مجھے یقین ہے کہ اللہ عزوجل ہر شے پر قا در ہے اوراللہ تعالی کا علم ہر شے کو گھیرے ہوئے ہے۔'' جو اسے صبح کے وقت پڑھے گا شام تک محفوظ کردیا جائے گا اور جو اسے شام کے وقت پڑھے گا صبح تک محفوظ کردیا جائے گا۔''
(سنن ابی داؤد، کتا ب الادب، باب مایقول اذا اصبح، رقم ۵۰۷۵، ج۴ ،ص ۴۱۴)
(۱۲۸۶)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' تم میں سے کوئی شخص روزانہ صبح کے وقت اللہ عزوجل کے لئے ایک ہزار نیکیاں کرنا نہ چھوڑے ،وہ سومرتبہ
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ
پڑھ لیا کرے کیونکہ یہ ایک ہزار نیکیا ں ہیں ۔ خدا کی قسم! اگر چہ اس
Flag Counter