| جنت میں لے جانے والے اعمال |
(۱۲۷۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''انسا ن کے د ومحا فظ فر شتے اللہ عزوجل کی بارگا ہ میں دن اور را ت میں لکھے گئے اعمال اٹھا کر لے جاتے ہیں تو جب اللہ عز وجل صحیفہ کے اول و آخر میں بھلائی دیکھتا ہے تو فرشتو ں سے فر ماتا ہے میں تمہیں گو اہ بناتا ہو ں کہ میں نے اپنے بندے کے صحیفے کے دونو ں کنا رو ں کے درمیا ن جو کچھ ہے اسے معاف کردیا ۔''
(سنن الترمذی ،کتا ب الجنائز ، باب ۹،رقم ۹۸۳ ،ج۲، ص ۲۹۵)
(۱۲۷۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عبداللہ بن بسررضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،'' جس نے دن کی ابتدا ء کسی اچھے کا م سے کی اور اپنے دن کو اچھے کام ہی پر ختم کیا تو اللہ عز وجل اپنے فر شتو ں سے فرما ئے گا ،'' ان دونو ں کے درمیان جو گنا ہ ہیں انہیں مت لکھو۔''
(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار، باب مایقول اذا اصبح واذا امسی، رقم ۱۶۹۸۳، ج۱۰ص ۱۴۸ )
(۱۲۸۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا شدّاد بن اوس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ خاتِمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمین، شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین، مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایاکہ یہ سید الاستغفار ہے''
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لاَ اِلٰہ اِلاَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَا غْفِرْلِیْ اِنَّہ، لَا یَغْفِرُالذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ
ترجمہ:اے اللہ تو میرا پروردگار ہے تیرے سواکوئی معبو د نہیں تو نے مجھے پیدا فرمایا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں جس قد ر استطاعت رکھوں تیرے عہد اور وعدے پر ہوں، میں اپنے عمل کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، میں تیری اس نعمت پر اقرار کرتاہوں جو تو نے مجھ پر کی ہے اور اپنے گناہ کا بھی اعتراف کرتا ہوں تو میری بخشش فرماکیونکہ تو ہی گناہ مٹاتا ہے ۔'' جس نے اسے شا م کے وقت ایما ن ویقین کے ساتھ پڑھا پھر اس کا اس رات میں انتقال ہو گیا تو وہ جنت میں دا خل ہوگا اور جس نے صبح کے وقت اسے ایما ن ویقین کے ساتھ پڑھا پھر اسی دن اس کاانتقال ہوگیا تو وہ جنت میں داخل ہوگا ۔''
(صحیح البخاری ،کتاب الدعوات، باب مایقول اذا اصبح ،رقم۶۳۲۳، ج۴،ص ۱۸۹)
(۱۲۸۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابواُمامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''جس نے صبح کے وقت تین مرتبہ یہ پڑھا