Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
449 - 736
 وسلّم نے فرمایا،'' جس نے پوری سور ہ دخان اور حم غافر کی ابتدا ئی آیات
وَاِلَیْہِ الْمَصِیْرُ
تک(یعنی سورہ ٔ مومن کی ابتدائی تین آیات) اور آیت الکرسی شام کے وقت پڑھیں ،صبح تک آفات وبلیات سے محفو ظ رہے گا اور جس نے صبح کے وقت پڑھیں شام تک محفو ظ ہوجا ئے گا ۔''
   (التر غیب والترہیب ، کتاب النوافل ،باب فی آیات واذکار یقولھا الخ ، رقم ۲۱، ج۱ ،ص ۲۵۹)
(۱۲۷۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا معقل بن یساررضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ جس نے صبح کے وقت تین مرتبہ
اَعُوْذُ بِاللہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
ترجمہ : میں سننے والے علم والے اللہ عزوجل کی شیطان مرد ود سے پناہ طلب کرتا ہوں۔''اورسورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھیں، اللہ عز وجل ستر ہز ار فر شتو ں کو شا م تک اسکے لئے استغفار کرنے پر مقرر فرمادے گا اور اگر شام کے وقت پڑھے تو اسکے لئے صبح تک یہی فضیلت ہے ۔''
(سنن الترمذی، کتا ب فضائل القرآن ، باب ۲۲،رقم ۲۹۳۱ ،ج۴ ،ص ۴۲۳)
(۱۲۷۷)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک بارش والی تا ریک را ت میں ہم اللہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی اقتدا میں نماز ادا کرنے کیلئے نکلے۔ جب ہم مکی مدنی سلطان ، رحمتِ عالمیان صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگا ہ میں پہنچے تو آپ نے ہم سے فرمایا،'' پڑ ھو۔'' میں نے کچھ نہ پڑھاتوپھر فرمایا، ''پڑھو۔ '' میں خاموش رہا۔آپ نے دوبارہ فرمایا،'' پڑھو۔'' تو میں نے عر ض کیا،'' یا رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا پڑھو ں ؟'' فرمایا،''صبح وشا م
قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدُ اورمَعُوْ ذَتَیْنِ(یعنی سو رہ فلق اور سورہ ناس )تین تین مرتبہ پڑھ لیا کرو یہ تمہیں ہر چیز سے کفا یت کر یں گی ۔''
(سنن ابی داؤد، کتا ب الاذکار ،باب مایقول اذا اصبح واذا عسیٰ ،رقم۲ ۵۰۸ ،ج۴، ص ۴۱۶)
Flag Counter