(صحیح مسلم، کتا ب الذکرو الدعاء باب استحباب خفض الصوت بالذکر ،رقم ۲۷۰۴، ص۱۴۵۰)
(۱۲۶۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے بارے میں نہ بتا ؤں؟'' عر ض کیا،'' وہ کیا ہے؟'' ارشا د فرمایا،
''لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّبِاللہِ۔''
(مجمع الزوائد ،کتا ب الاذکار، باب ماجاء فی لاحول ولاقوۃ الا باللہ ،رقم ۱۶۸۹۷، ج۱۰، ص ۱۱۸)
(۱۲۶۶) ۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میرے والد صاحب نے مجھے سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی خدمت کرنے کے لئے بھیجا ۔ جب میں دورکعتیں ادا کر چکا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور مجھے اپنے پاؤ ں سے ہلکی سی ٹھو کر رسید کی اور فر مایا ،''کیا میں تمہیں جنت کے دروازو ں میں سے ایک دروازے کے با رے میں نہ بتا ؤ ں؟ میں نے عرض کیا ضرور بتایئے ۔''فرمایا ،''وہ
لاَحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّبِاللہِ
(المستدرک ،کتاب الادب ، باب النھی عن تعاطی السف مسلوہ ،رقم۷۸۵۷، ج۵، ص ۴۱۳)
(۱۲۶۷)۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابو ذررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ا للہ عزوجل کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے مجھ سے فرمایا،'' اے ابو ذر! کیامیں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کے بارے میں نہ بتاؤں؟'' میں نے عرض کیا،'' ضرو ر بتایئے۔'' ارشا د فرمایا،'' وہ
لَاحَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّبِاللہِ
(سنن ابن ماجہ ، کتاب الادب ، باب ماجاء فی لاحول ولا قوۃ الا باللہ ، رقم ۳۸۲۵ ، ج۴ ، ص ۲۶۰)
(۱۲۶۸)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال،، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا،''
لَاحَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّبِاللہِ
کی کثرت کیا کرو کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔''
حضرتِ سیدنا مکحو ل رحمہ اللہ فرماتے ہیں،'' جس نے
لَاحَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّبِاللہِ وَلَا مَنْ جَاءَ مِنَ اللہِ اِلَّا اِلَیْہِ
کہا اللہ عزوجل اس پر مصیبتوں کے ستر دروازے بند فرمادےگا جن میں سب سے چھوٹی مصیبت فقر ہے۔''
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا، ''کیا میں تمہیں ایک ایسا کلمہ نہ سکھا ؤ ں جو عر ش کے نیچے جنت کے خزانوں میں سے ایک ہے ، تم
لَاحَوْ لَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّبِاللہِ
پڑھوگے تو اللہ عزوجل فرمائے گا ، ''میرے بندے نے سر تسلیم خم کرلیا اور نجات پاگیا۔''