Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
445 - 736
ہمارا رب تعریف پسند فرماتاہے اور جو اس کے شایان شان ہیں ۔''تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم نے اس سے فرمایا،'' تم نے ابھی کیا کہا ؟'' تو اس شخص نے جو کلمات کہے تھے انہیں دہر ا دیا۔ اس پرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا،'' اس ذات مبارکہ کی قسم! جس کے قبضۂ قد ر ت میں میری جان ہے دس فرشتے ان کلمات کولکھنے کے لئے لپکے کہ ان کلمات کو کیسے لکھیں ؟یہا ں تک کہ وہ انہیں اٹھا کر اللہ رب العزت کی با رگا ہ میں لے گئے تو اللہ عز وجل نے فرمایا ،''انہیں اسی طر ح لکھو جس طرح میرے بند ے نے یہ کلمات کہے تھے ۔''
    (صحیح ابن حبا ن، کتاب الرقائق، با ب الاذکار، رقم ۸۴۲ ،ج۲، ص ۱۰۴)
 (۱۲۶۳) ۔۔۔۔۔۔ حضرتِ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں كہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ہمیں بیا ن فرمایاکہ'' اللہ عزوجل کے ایک بندے نے عر ض کیا
یَا رَبِّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَا یَنْبَغِیْ لِجَلَا لِ وَجْھِکَ وَعَظِیْمِ سُلْطَا نِکَ
یعنی :یارب ! تیرے لئے ویسی حمدہے جیسی تیرے جلال اور تیری عظیم سلطنت کے شایانِ شاں ہے ۔''

    تو دو فر شتے نہ جا ن پائے کہ انہیں کس طرح لکھیں وہ ان کلمات کو لیکر آسمان کی طرف پرو از کرگئے ،پھر عر ض کیا،'' اے ہمارے رب عز وجل! تیرے بند ے نے کچھ کلمات کہے ہیں ہم نہیں جانتے کہ انہیں کیسے لکھیں ۔''تو اللہ عز وجل نے اپنے بند ے کے کہے ہوئے کلما ت کے بارے میں زیادہ جاننے کے با وجو د فرمایاکہ'' میرے بند ے نے کیا کہا ؟'' دونوں فر شتوں نے عرض کیا،'' یا رب! اس نے کہا
یَا رَبِّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَا یَنْبَغِیْ لِجَلَا لِ وَجْھِکَ وَعَظِیْمِ سُلْطَانِکَ
تو اللہ عزوجل نے ان دونو ں سے فرمایا،''تم دونوں ان کلمات کو اسی طرح لکھ لو یہا ں تک کہ جب میرا بند ہ مجھ سے ملا قا ت کر ے گا تو میں اسے ان کلمات کا اجر دوں گا ۔''
    (سنن ابن ماجہ، کتاب الادب ، باب فضل حامدین،رقم ۳۸۰۱،ج۴ ،ص ۲۴۸)
Flag Counter