Brailvi Books

جنت میں لے جانے والے اعمال
443 - 736
اللہ عز وجل کا ذکر کر رہا ہو ں ۔''تو آپ نے مجھ سے فرمایا، ''کیا میں تجھے تیرے دن رات ذکر کرنے سے زیادہ اور افضل کلمات نہ بتاؤں؟'' میں نے عر ض کیا،'' یا رسو ل اللہ !کیوں نہیں ضر ور بتا یئے۔'' ارشا د فرمایا''
سُبْحَانَ اللہِ عَدَ دَمَا خَلَق، سُبْحَانَ اللہِ مِلئَ مَاخَلَقَ ، سُبْحَا نَ اللہِ عَدَدَ مَافِی الْاَرْضِ وَالسَّمَاءِ ،سُبْحَانَ اللہِ مِلئَ مَافِی الْاَرْضِ وَالسَّمَاءِ،سُبْحَانَ اللہِ مِلئَ مَا اَحْصٰی کِتَا بَہ، ،سُبْحَا نَ اللہِ عَدَ دَ کُلِّ شَی ءٍ ،سُبْحَا نَ اللہِ مِلئَ کُلِّ شَیئٍ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ مَا خَلَقَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مِلئَ مَا خَلَقَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَ دَ مَا فِی الْاَ رْضِ وَالسَّمَا ءِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مِلئَ مَا فِی الْاَرْضِ وَالسَّمَا ءِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَدَ مَا اَحْصٰی کِتَا بَہ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَدَ کُلِّ شَیءٍ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مِلئَ کُلِّ شَیئ
 ترجمہ:اللہ عزوجل کی پاکی اس کی تمام مخلوق کے عد د کے برابر ہے ، اللہ کی اتنی پاکی ہے جتنی اشیاء کو اس کی مخلوق گھیرے ہوئے ہے ،اللہ کی اتنی پاکی ہے جتنی زمین وآسمان کے درمیان کی مخلوق کی تعداد ہے، اللہ کی اتنی پاکی ہے جتنی اشیاء کو زمین وآسمان کے درمیان کی مخلوق گھیرے ہوئے ہے ،اللہ کی اتنی پاکی ہے جتنی اشیاء اس کی کتاب میں بیان ہیں ،ہر شے کے عد د کے برابر اللہ کی پاکی ہے ،ہر شے کے گھیراؤ جتنی اللہ کی پاکی ہے ، اللہ کی خوبیاں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ہیں، اللہ کی اتنی خوبیاں ہیں جتنی اشیاء کو اس کی مخلوق گھیرے ہوئے ہے اور اللہ کی اتنی خوبیاں ہیں جتنی زمین وآسمان کے درمیان کی مخلوق ہے، اللہ کی اتنی خوبیاں ہیں جتنی جگہ کو زمین وآسمان کی اشیاء گھیرے ہوئے ہیں ،اللہ کی اتنی خوبیاں ہے جتنی اس کی کتاب میں بیان ہیں اور اللہ کی حمد ہے ہر شے کے عد د جتنی اور اللہ کی حمد ہے ہر شے کے گھیراؤ جتنی ۔''
 (الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب الرقائق ،باب الاذکار ، رقم ۸۲۷،ج۲ ، ص ۹۸)
     ایک روایت میں ہے،'' کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ بتا ؤں کہ جب تم انہیں پڑھو پھردن را ت ذکر کرتے رہو تب بھی انکے اجر تک نہ پہنچ سکو ؟'' میں نے عر ض کیا،'' ضرو ر بتا یئے۔'' فرمایا،'
' اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَ دَ مَا اَحْصٰی کِتَا بَہ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَ دَ مَا فِیْ کِتَا بِہٖ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَ دَ مَا اَحْصٰی خَلْقَہ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ مِلئَ مَا فِی خَلْقِہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ مِلئَ سَمٰوَاتِہِ وَاَرْضِہٖ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَدَ دَ کُلِّ شَیءٍ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ شَیء
ترجمہ :اللہ کی اتنی خوبیاں ہیں جتنی انواع پر اسکی کتاب مشتمل ہے اور اللہ کی اتنی خوبیاں جتنی اس کی کتاب میں ہیں اور اللہ کی خوبیاں ہیں جتنی اشیاء کو اس کی مخلوق گھیرے ہے اور اللہ کو حمد ہے اتنی جتنی اشیاء کو اس کی مخلوق گھیر ے ہوئے ہے اور اللہ کو حمد ہے جتنی جگہ کو زمین وآسمان گھیر ے ہوئے ہے اور اللہ کو حمد ہے ہر شے کی تعدا د کے برابر اور ہر شے پراللہ کا شکرہے۔'' اسی طر ح تسبیح اور تکبیر بھی کہو (یعنی
سُبْحَانَ اللہِ عَدَ دَ مَا اَحْصٰی کِتَابَہ، ۔ اَللہُ اَکْبَرُ عَدَ دَ مَااَحْصٰی کِتَا بَہ
، آخر تک کہو )۔''
    (المعجم الکبیر ، رقم ۸۱۲۲ ، ج ۸ ، ص ۲۹۲)
Flag Counter