Brailvi Books

جنتی زیور
553 - 676
جائے تو وہ اس امانت کو ادا کرے اور اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔
(شعب الایمان،باب فی تعظیم النبی صلی اللہ علیہ وسلم واجلالہٖ ۔۔۔الخ،رقم ۱۵۳۳،ج۲،ص۲۰۱)
مسلمانوں کے عیوب چھپاؤ
    رسول اکرم صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی مسلمان کے عیب کو دیکھ لے اور پھر اس کی پردہ پوشی کرے تو اس کو اﷲ تعالیٰ اتنا بڑا ثواب عطا فرمائے گا جیسے کہ زندہ درگور کی ہوئی بچی کو کوئی قبر سے نکال کر اس کی پرورش اور اس کی زندگی کا سامان کردے
(مشکاۃ المصابیح،کتاب الآداب ،باب الشفقۃ والرحمۃ،رقم۴۹۸۴،ج۳،ص۷۵)
دل کی سختی کا علاج
    ایک شخص نے دربار رسالت صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم میں یہ شکایت کی کہ میرا دل سخت ہے تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ تم یتیم کے سر پر ہاتھ پھیر و اور مسکین کو کھانا کھلاؤ۔
(الترغیب والترہیب، کتاب البر والصلۃ،باب فی کفالۃ الیتیم ورحمتہٖ۔۔۔الخ،رقم ۱۵،ج۳،ص۲۳۷)
بوڑھوں کی تعظیم کرو
    رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ جو جوان آدمی کسی بوڑھے کی تعظیم اس کے بڑھاپے کی بنا پر کریگا تو اﷲ تعالیٰ اس کے بڑھاپے کے وقت کچھ ایسے لوگوں کو تیار فرمادے گا جو بڑھاپے میں اس کا اعزازو اکرام کریں گے۔
(جامع الترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء فی اجلال الکبیر،رقم ۲۰۲۹،ج۳،ص۴۱۱)
بہترین گھر اور بدترین گھر
    حضور اکرم صلي اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ مسلمانوں کے گھروں میں سب سے بہترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم رہتا ہو اور اس کے ساتھ بہترین سلوک کیا جاتا ہو اور
Flag Counter