| جنتی زیور |
گھر بھی عطا فرمایا تھا جس میں یہ اپنے بیٹے سلیمان کے ساتھ رہا کرتی تھیں حضرت امیر المومنین عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ان کی بہت قدر کرتے تھے بلکہ بہت سے معاملات میں ان سے مشورہ طلب کیا کرتے تھے ان کو بچھو کے ڈنک کا زہر اتارنے والا ایک عمل بھی یاد تھا اور حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ان سے فرمایا تھا کہ تم یہ عمل میری بیوی حضرت حفصہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو بھی سکھا دو الغرض یہ بارگاہ نبوت میں مقرب تھیں اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے عشق و محبت کی دولت سے مالامال تھیں۔
(الاستیعاب ،باب النساء،باب الشّین ۳۴۳۲،الشفاء أم سلیمان،ج۴،ص۴۲۳۔۴۲۴)
(۴۳)حضرت ام درداء رضی اﷲ تعالیٰ عنہا
یہ مشہور صحابی حضرت ابو درداء رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بیوی ہیں بہت سمجھدار نہایت ہی عقلمند صحابیہ ہیں علمی فضیلت کے علاوہ عبادت میں بھی بے مثال تھیں اپنے شوہر حضرت ابودرداء رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے دوسال پہلے ملک شام میں حضرت عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے دوران ان کی وفات ہوئی ۔
(الاستیعاب ،کتاب النساء،باب الدال۳۵۸۴،أم الدرداء،ج۴،ص۴۸۸)
(۴۴)حضرت رُبَیِّع بنت نضر رضی اﷲ تعالیٰ عنہا
یہ مشہور صحابی حضرت انس بن مالک رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی پھوپھی ہیں بہت ہی بہادر اور بلند حوصلہ صحابیہ ہیں ان کے فرزند حارثہ بن سراقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بھی بہت باکمال ہوئے انصاری خاندان میں قابل فخر عورت تھیں جب ان کے بیٹے حارثہ شہید ہوگئے تو انھوں نے کہا کہ یا رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم! اگر میرا بیٹا جنت میں ہے تو میں صبر کروں گی ورنہ اتنا غم کھاؤں گی کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ