Brailvi Books

جنتی زیور
403 - 676
مسئلہ:۔رات میں کوئی ڈراؤنا خواب نظر آئے تو بائیں طرف تین بار تھوکنا چاہے اور تین بار اعوذباﷲ من الشیطن الرجیم پڑھ کر اور کروٹ بدل کر سونا چاہے اور کسی سے بھی اس خواب کا ذکر نہ کرنا چاہے۔ ان شاء اﷲتعالیٰ اس خواب سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
    (صحیح مسلم،کتاب الرؤیا،رقم۲۲۶۲،ص۱۲۴۱)
مسئلہ:۔اپنی طرف سے جھوٹا خواب گھڑ کر لوگوں سے بیان کرنا حرام اور بہت بڑا گناہ ہے ۔

مسئلہ:۔سونے سے پہلے بستر کو جھاڑ لینا سنت ہے۔ جب سو کر اٹھے تب یہ دعا پڑھے اور بستر سے اٹھ جائے
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَااَمَاتَنَاوَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ ؕ
(صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب مایقول اذانام،رقم۶۳۱۲،ج۴،ص۱۹۲)
لباس کا پہننا
    اتنا لباس پہننا ضروری ہے کہ جس سے ستر عورت ہو جائے عورتیں بہت باریک اور اتنا چست لباس ہرگز نہ پہنیں کہ جس سے بدن کے اعضاء ظاہر ہوں کہ عورتوں کو ایسا کپڑا پہننا حرام ہے مرد بھی پاجامہ اور تہبند ایسے باریک اور ہلکے کپڑے کا نہ پہنیں کہ جس سے بدن کی رنگت جھلکے اور ستر پوشی نہ ہو کہ مردوں کو بھی ایسا تہبند اور پاجامہ پہننا جائز نہیں۔

مسئلہ:۔مردوں کو دھوتی نہیں پہننی چاہے کہ دھوتی پہننا ہندوؤں کا لباس ہے اور اس سے ستر پوشی بھی نہیں ہوتی کہ چلنے اور اٹھنے بیٹھنے میں اکثر ران کا پچھلا حصہ کھل جاتا ہے اسی طرح ہر وہ لباس جو یہود و نصاری یا دوسرے کفار کا قومی یا مذہبی لباس ہو مسلمانوں کو ہرگز نہیں پہننا چاہے۔

    اور ایسا تنگ لباس بھی ناجائز ہے کہ جس سے رکوع و سجود نہ ہو سکے نیکر اور جانگیا
Flag Counter