Brailvi Books

جنتی زیور
401 - 676
تم میں سے کوئی کھڑے ہو کر کچھ نہ پئے اور اگر بھول کر کھڑے کھڑے پی لے اس کو چاہے کہ قے کردے۔
(صحیح مسلم، کتاب الاشربۃ،باب کراہیۃ الشرب قائمًا، رقم۲۰۲۶،ص۱۱۹)
    حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اﷲ تعالی علیہ نے اس حدیث کی شرح میں تحریر فرمایا کہ جب بھول کر پی لینے میں یہ حکم ہے کہ قے کردے تو قصداً پینے میں تو بدرجہ اولیٰ یہ حکم ہوگا۔
    (اشعۃ اللمعات،کتاب الاطعمۃ،باب الاشربۃ،ج۳،ص۵۵۷)
مسئلہ:۔سبیل کا پانی مالدار بھی پی سکتا ہے ہاں البتہ وہاں سے پانی کوئی اپنے گھر نہیں لے جاسکتا کیونکہ وہاں پینے کے لئے پانی رکھا گیا ہے نہ کہ گھر لے جانے کے لئے لیکن اگر سبیل لگانے والے کی طرف سے اس کی اجازت ہو تو گھر میں لے جاسکتا ہے ۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب الحادی عشر فی الکراہیۃ فی الاکل وما یتصل بہ،ج۵،ص۳۴۱)
مسئلہ:۔جاڑوں میں اکثر جگہ مسجد کے سقایہ میں پانی گرم کیا جاتا ہے تاکہ مسجد میں جو نمازی آئیں اس سے وضو و غسل کریں و ہ پانی بھی وہیں استعمال کیا جاسکتا ہے گھر لے جانے کی اجازت نہیں اسی طرح مسجد کے لوٹوں کو بھی وہیں استعمال کر سکتے ہیں گھر نہیں لے جاسکتے بعض لوگ تازہ پانی بَھر کر مسجد کے لوٹوں میں گھر لے جاتے ہیں یہ جائز نہیں۔
    (بہارشریعت،ح۶،ص۲۷)
سونے کے آداب
    مستحب یہ ہے کہ باوضو سوئے اور بسم اﷲ پڑھ کر کچھ دیر داہنی کروٹ پر
       اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی ۔
(جامع الترمذی،کتاب الدعوات،باب منہ (۲۸) رقم۳۴۲۸،ج۵،ص۲۶۳)
پڑھ کر داہنے ہاتھ کو رخسار کے نیچے رکھ کر قبلہ رو سوئے پھر اس کے بعد بائیں کروٹ پر
Flag Counter