Brailvi Books

جنتی زیور
204 - 676
 (۱۴)جو شخص یہ کہہ دے کہ میں شریعت کو نہیں مانتا
                (فتاوی رضویہ(جدید)،ج۱۴،ص۶۹۱)
یا شریعت کا کوئی حکم یا فتویٰ سن کر یہ کہہ دے کہ یہ سب ہوائی باتیں ہیں۔ یا یہ کہہ دے کہ شریعت کے حکم اور فتویٰ کو چولھے بھاڑ میں ڈال دو یا کہہ دے کہ میں شرع و رع کو نہیں جانتا
 (مجمع الانھر، کتاب السیروالجھاد،باب ثم ان الفاظ الکفرانواع،ج۲،ص۵۱۰)
یا یہ کہہ دے کہ ہم شریعت پر عمل نہیں کریں گے ہم تو برادری کی رسموں کی پابندی کریں گے۔
 (الفتاوی الھندیۃ،کتاب السیر،الباب التاسع فی أحکام المرتدین،ج۲،ص۲۷۲)
یا یہ کہہ دے کہ بسم اﷲ اور سبحان اﷲ روٹی کی جگہ کام نہ دے گا۔ ہمیں روٹی چاہیے بسم اﷲ اور سبحان اﷲ نہیں چاہیے تو وہ شخص کافر ہو جائے گا۔

(۱۵)شراب پیتے وقت یا زنا کرتے وقت یا جوا کھیلتے وقت ''بسم اﷲ'' کہنا کفر ہے۔
 (الفتاوی الھندیۃ، کتاب السیر، الباب التاسع فی احکام المرتدین مطلب موجبات الکفرانواع،ج۲،ص۲۷۳ )
 (۱۶)مسلمان کو مسلمان جاننا اور کافر کو کافر جاننا ضروریات دین میں سے ہے۔ کسی مسلمان کو کافر کہنا یا کسی کافر کو مسلمان کہنا کفر ہے۔

(۱۷)جو کسی کافر کے لئے اس کے مرنے کے بعد مغفرت کی دعا مانگے یا کسی مردہ کافر و مرتد کو مرحوم و مغفور کہے یا کسی مردہ ہندو کہ ''بیکنٹھ باشی'' کہے وہ خود کافر ہے۔

(۱۸)خدا کی حرام کی ہوئی چیزوں کو حلال کہنا یا خدا کی حلال کی ہوئی چیزوں کو حرام کہنا۔
 (الفتاوی الھندیۃ ، کتاب السیر ، الباب التاسع فی احکام المرتدین مطلب موجبات الکفر انواع،ج۲،ص۲۷۲)
یا خدا کی فرض کی ہوئی چیزوں میں سے کسی چیز کا انکار کرنا یہ سب کفر ہیں۔
Flag Counter