| جنتی زیور |
سپرد فرمادیئے ہیں۔ وہ ان کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ فرشتوں کی تعداد اﷲتعالیٰ ہی جانتا ہے جس نے ان کو پیدا فرمایا ہے اور اﷲتعالیٰ کے بتانے سے رسول بھی جانتے ہیں۔ ان میں چار فرشتے بہت مشہور ہیں۔ جو سب فرشتوں سے افضل و اعلیٰ ہیں۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام ' حضرت میکائیل علیہ السلام ' حضرت اسرافیل علیہ السلام اور حضرت عزرائیل علیہ السلام ۔
(پ۳۰،النّٰزعٰت:۱۔۵ / التفسیر الکبیر، المسألۃ فی شرح کثرۃ الملائکۃ، ج۱،ص۳۸۶)
عقیدہ :۵کسی فرشتہ کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی کرنے سے آدمی کافر ہوجاتا ہے۔
(مجمع الانھر، کتاب السیر والجھاد، باب المرتد، ثم ان الفاظ الکفر انواع، ج۲،ص۵۰۷/ البحرالرائق، کتاب السیر ، باب احکام المرتدین ، ج۵،ص۲۰۴۔۲۰۵)
جن کا بیان
اﷲتعالیٰ نے کچھ مخلوق کو آگ سے پیدا فرما کر ان کو یہ طاقت دی ہے کہ وہ جونسی شکل چاہیں بن جائیں۔ اس مخلوق کا نام ''جن'' ہے یہ بھی ہم کو دکھائی نہیں دیتے۔ یہ انسانوں کی طرح کھاتے پیتے' جیتے مرتے ہیں۔ ان کے بچے بھی پیدا ہوتے ہیں۔
(پ۱۴،الحجر:۲۷/ التفسیر الکبیر، المسألۃ الثالثۃفی ان ابلیس ھل کان من الملائکۃ ام لا ۔۔۔۔ج۱،ص۴۲۹/ النبراس،مبحث الملائکۃ علیہم السلام،ص۲۸۷/ الیواقیت والجواہر، المبحث الثالث والعشرون فی اثبات وجودالجن۔۔۔الخ، الجزء الاول،ص۱۸۳)
اور ان میں مسلمان بھی ہیں اور کافر بھی۔ نیک بھی ہیں اور فاسق بھی۔
(پ۲۹،الجن:۱۴۔۱۵/ تفسیر روح البیان،ج۱۰،ص۱۹۴،الیواقیت والجواہر،المبحث الثالث والعشرون فی اثبات وجود الجن ووجوب الایمان بھم،الجزء الاول،ص۱۸۲)
جن کے وجود کا انکار کرنے والا کافر ہے ۔