Brailvi Books

جنتی زیور
163 - 676
لکھیں گے اور ان فرائض کے علاوہ دوسرے اسلامی مسائل کو بھی ہم بیان کریں گے۔ اﷲتعالیٰ ہر مسلمان کے عقیدوں کو درست فرمائے اور علم کی توفیق دے۔ (آمین)
چھ کلمے
اول کلمہ طیب:
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)
اﷲ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ محمد( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اﷲعزوجل کے برگزیدہ رسول ہیں۔
دوم کلمہ شہادت:
اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ
میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ(عزوجل) کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد( صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) اس کے خاص بندے اور رسول ہیں۔
سوم کلمہ تمجید:
    سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ ؕ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ 

اِلاَّ بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ؕ
پاک ہے اﷲ (عزوجل) اور ساری خوبیاں اﷲ (عزوجل) ہی کے لئے ہیں۔ اﷲ (عزوجل) کے سوا کوئی معبود نہیں اور اﷲ (عزوجل) سب سے بڑا ہے اور گناہ سے باز رہنے اور نیکی کی قوت اﷲ (عزوجل) ہی سے ہے جو بلند مرتبہ والا عظمت والا ہے۔
چہارم کلمہ توحید :
لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْد ُؕ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لاَّ یَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًا ؕ ذُو الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَعَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ؕ
Flag Counter