Brailvi Books

جنتی زیور
144 - 676
(۱)روزی بڑھنا(۲)مال وسامان واولاد ہر چیز میں برکت ہونا (۳)بہت سی دنیاوی تکلیفوں اور پریشانیوں کا رفع ہو جانا (۴)بہت سی بلاؤں کا ٹل جانا (۵)سب کے دلوں میں اس کی محبت پیدا ہو جانا (۶)نور ایمان کی وجہ سے چہرے کا با رونق ہو جانا (۷)عمر کا بڑھ جانا (۸)پیداوار میں خیروبرکت ہو جانا (۹)بارش ہونا

(۱۰)ہر جگہ عزت و آبرو ملنا (۱۱)فاقہ سے بچا رہنا (۱۲)دن بدن نعمتوں میں ترقی ہونا (۱۳)بہت سی بیماریوں سے شفا پا جانا (۱۴)آئندہ آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچنا (۱۵)شادمانی و مسرت اور اطمینان قلب کی زندگی نصیب ہونا۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے دنیاوی فائدے ہیں جو عبادت کی برکت سے حاصل ہوتے ہیں۔
عبادت کی شان
رحمت کبریا عبادت ہے

راحت مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم عبادت ہے

حسن نور خدا عبادت ہے

طلعت جاں فزا عبادت ہے

حاصل زیست معرفت حق کی

خلق کا مدعا عبادت ہے

دونوں عالم کا ہے بھلا اس سے

دولت بے بہا عبادت ہے

یہ خدا سے تجھے ملائے گی

قبلہ حق نما عبادت ہے
Flag Counter