Brailvi Books

جنتی زیور
100 - 676
رہنے کی نصیحت کرے۔

(۱۰)اگر کسی بات میں کسی مسلمان سے رنجش ہوجائے تو تین دن سے زیادہ اس سے سلام و کلام بند نہ رکھے۔

(۱۱)مسلمانوں میں جھگڑا ہو جائے توصلح کرادے۔

(۱۳)کسی مسلمان کو جانی یا مالی نقصان نہ پہنچائے نہ کسی مسلمان کی آبروریزی کرے۔

(۱۳)مسلمانوں کو اچھی باتوں کا حکم دیتا رہے اور بری باتوں سے منع کرتا رہے۔

(۱۴)ہر مسلمان کا تحفہ قبول کرے اور خود بھی اس کو کچھ تحفہ میں دیا کرے۔

(۱۵) اپنے سے بڑوں کا ادب و احترام' اور چھوٹوں پر رحم و شفقت کرتا رہے۔

(۱۶)مسلمانوں کی جائز سفارشوں کو قبول کرے۔

(۱۷)جو بات اپنے لئے پسند کرے وہی ہر مسلمان کے لئے پسند کرے۔

(۱۸)مسجدوں یا مجلسوں میں کسی مسلمان کو اٹھاکر اس کی جگہ نہ بیٹھے۔

(۱۹)راستہ بھولے ہوؤں کو سیدھا راستہ بتائے۔

(۲۰)کسی مسلمان کو لوگوں کے سامنے ذلیل و رسوا نہ کرے۔

(۲۱)کسی مسلمان کی غیبت نہ کرے۔ نہ اس پر بہتان لگائے۔

انسانی حقوق:۔بعض ایسے بھی حقوق ہیں جو ہر آدمی کے دوسرے آدمی پر ہیں خواہ وہ کافر ہو یا مسلمان' نیکو کار ہو یابدکار۔ ان حقوق میں سے چند یہ ہیں۔

(۱)بلاخطا ہرگزہرگز کسی انسان کی جان و مال کو نقصان نہ پہنچائے۔

(۲)بلا کسی شرعی وجہ کے کسی انسان کے ساتھ بد زبانی و سخت کلامی نہ کرے۔

(۳)کسی مصیبت زدہ کو دیکھے یا کسی کو بھوک پیاس یا بیماری میں مبتلا پائے تو اس کی مدد