ترجمہ کنزالایمان :مسلمان مسلمان بھائی ہیں تواپنے دوبھائیوں میں صلح کرو اور اللہ سے ڈرو کہ تم پر رحمت ہو۔ ''(پ ۲۶ سورۃ الحجرات :۱۰)
حضرتِ سیدنا ابودَرْدَاء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ ''کیا میں تمہیں روزہ ،نَماز اور صدقہ کے درجہ سے افضل عمل نہ بتاؤں ؟ '' صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا:'' یا رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم ضرور بتائیے۔''ارشاد فرمایا :''وہ روٹھے ہوؤں میں صلح کرادیناہے کیونکہ روٹھے ہوؤں میں فساد ڈالنا خیر کو کاٹ دیتا ہے''۔(سنن ابی داؤد ،کتاب الادب، رقم ۴۹۱۹، ج۴، ص ۳۶۵)
جبکہ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ''سب سے افضل صدقہ روٹھے ہوئے لوگوں میں صلح کرادینا ہے۔''
(التر غیب والترہیب، کتاب الادب ،با ب اصلاح بین الناس ،رقم ۶، ج۳ ،ص ۳۲۱)
اورحضرتِ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ ''جوشخص لوگوں کے درمیان صلح کرائے گااللہ عزوجل اس کا معاملہ درست فرمادے گا اور اسے ہر کلمہ بولنے پر ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرمائے گا اور وہ جب لوٹے گا