Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
76 - 152
آئے گا۔''(شعب الایمان ، باب فی تحریم اعراض الناس ، رقم الحدیث ۶۷۵۷،ج۵،ص۳۱۰)

    اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم
چھتیسویں قسم     عورت کا بلاوجہ طلاق مانگنا
    حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا کہ'' جو عورت بلاضرورتِ شرعی شوہر سے طلاق مانگے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔''

(ابوداؤد ، کتاب الطلاق ، باب فی الخلع ، رقم ۲۲۲۶ج۲،ص۳۹۰)

    اللہ تعالیٰ ہماری مسلمان بہنوں کو اس حوالے سے اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم
سینتیسویں قسم      ایک ساتھ تین طلاق دینا
    حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رحمتِ کونین صلی اللہ عليہ وسلم کو خبر دی گئی کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں اکٹھی دی ہیں۔ یہ سنتے ہی حضور ا غضب ناک ہو کر کھڑے ہو گئے پھر فرمایا :'' اللہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ کھیل کیا جاتا ہے حالانکہ میں تمہارے اندر موجود ہوں۔ ''(نسائی،کتاب الطلاق،ج۳،ص۱۴۲ )

    اس سے معلوم ہواکہ یکبارگی تین طلاقیں دینی حرام ہیں۔ مرقاۃ میں اسی حدیث کے تحت ہے۔
الحدیث یدل علی ان التطلیق بالثلث حرام لانہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم لا یصیر غضبان الا بمعصیۃ الخ
یعنی یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ تین طلاقیں (ایک ساتھ )دینا حرام ہے کیونکہ سرورِ عالم
Flag Counter