Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
66 - 152
ہوئے اورخطبہ دیا:''اے لوگو! تم سے پچھلے لوگ اسی لیے ہلاک ہوئے کہ ان میں صاحبِ منصب چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتااور اگر غریب چوری کرتا تو اس پر حد قائم کی جاتی ،خدا کی قسم ! اگر فاطمہ بنت محمد بھی چوری کرتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔''(مسلم ، کتاب الحدود، باب قطع السارق الشریف وغیرہ،،رقم الحدیث۱۶۸۸،ص۹۲۷) 

    اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم
بائسویں قسم     برائیوں کی ترغیب دینا
    لوگوں کوگناہوں پر ابھارنا اپنے سر پر گناہوں کا انبار لادنے کے مترادف ہے جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا :''جس نے کسی کو گمراہی کی دعوت دی اسے اس گمراہی کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ہوگا اوران کے گناہوں میں کمی نہ ہوگی ۔
(صحیح مسلم،کتاب العلم، باب من سن حسنۃ الخ ،ص۱۴۳۸،رقم:۲۶۷۴)
    علاوہ ازیں قرآن مجید فرقان ِ حمید میں اسے منافقین کی نشانی قرار دیا گیا ہے چنانچہ ارشادِ ربّانی ہے :
    '' اَلْمُنٰفِقُوْنَ وَالْمُنٰفِقٰتِ بَعْضُھُمْ مِّنْم بَعْضٍ یَأْ مُرُوْنَ بِالْمُنْکَرِ وَیَنْھَوْنَ عَنِ الْمَعْرُوْف
ترجمۂ کنزالایمان : منافق مرد اورمنافق عورتیں ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہیں بُرائی کا حکم دیں اوربھلائی سے منع کریں۔''(پ۱۰،التوبۃ:۶۷)

    اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم
Flag Counter