Brailvi Books

جنّت کی دوچابیاں
57 - 152
اور ہر قسم کے سامان اور اسباب مہیا کر دیئے کہ جب آدمی کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو اسی قسم کے سامان مہیا ہو جاتے ہیں اور اسی وجہ سے اس پر مواخذہ ہے اپنے کو بالکل مجبور یا بالکل مختار سمجھنا دونوں گمراہی ہیں۔ (بہار شریعت،حصہ ۱،ص۲۶ملخصاً)

    اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ  عليہ وسلم
چودھویں قسم         بغیر علم کے فتویٰ دینا
    ہمارے معاشرے میں ایسے افراد کی بھی کمی نہیں ہے جو علمِ دین سے بے بہرہ ہونے کے باجود دینی مسائل میں رائے زنی کو اپنا حق تصور کرتے ہیں اور لوگوں کو غلط مسائل بتا نے میں ذرا جھجھک محسوس نہیں کرتے حالانکہ معلِّم اعظم ا نے فرمایا ،''جوبغیر علم کے فتویٰ دے،اس پر زمین وآسمان کے فرشتے لعنت کرتے ہیں ۔''
 (کنزالعمال،رقم۲۹۰۱۴،ج۱۰،ص۸۴)
    امامِ اہل سنت الشاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں :''جاہل پر سخت حرام ہے کہ فتوی دے ۔'' (فتاویٰ رضویہ ،ج ۱۰،نصف آخر ،ص ۲۷۵)

    اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ  عليہ وسلم
پندرھویں قسم     مسجد میں دنیا کی باتیں کرنا
    مسجد میں دنیا کی باتیں کرنا بھی آج کے جدید معاشرے میں معیوب نہیں سمجھا جاتاحالانکہ مدنی آقا صلي اللہ  عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا ،''قرآن پاک پڑھنے ،ذکرُاللہ عزوجل
Flag Counter