ترجمہ :اے اللہ عزوجل اے اس کامل دعوت اور قائم کی جانے والی نما ز کے رب محمد ا کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرمااور انہیں اس مقام محمود پر پہنچا جسکا تو نے ان سے وعدہ فرمایاہے۔ ''
(صحیح بخاری ، کتا ب الاذان ، با ب الدعا ء عنہ النداء ، رقم ۶۱۴، ج ۱ ص ۲۲۴)
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان اذان کے بعد اس دعا کے مانگنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم
(۱) حضرتِ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ''کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو تمہیں دشمنوں سے نجات دلائے اور تمہارے رزق میں اضافہ کردے؟ اپنے دن اور رات میں اللہ عزوجل سے دعا مانگا کرو کیونکہ دعا مومن کا ہتھیار ہے۔''(مجمع الزوائد، کتاب الادعیۃ، رقم ۱۷۱۹۹ ،ج۱۰،ص ۲۲۱)