| جنّت کی دوچابیاں |
فرشتے استغفار کرتے ہيں اور شام کو جائے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے ہيں اور اس کے ليے جنت ميں ايک باغ ہوگا۔''(سنن الترمذی، رقم الحدیث ۹۷۱ ،ج۲، ص۲۹۰ )
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان کسی غم زدہ کی غم خواری کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم(14) کسی کی عزت بچانا
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرورِ کونین صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ''جس نے دنیا
میں اپنے بھائی کی عزت کی حفاظت کی توروزِ قیامت اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ بھیجے گا جو جہنم سے اسکی حفاظت کریگا''۔(الترغیب والترہیب ،کتاب الادب وغیرہ، الترہیب من الغیبۃ ، رقم الحدیث ۳۹، ج۳،ص۳۳۴)
اور حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ''جس نے اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کیا اللہ تعالیٰ روز قیامت اس سے جہنم کا عذاب دورکردے گا اورپھر حضور نے آیۃ مبارکہ تلاوت کی :وَکَانَ حَقًّا عَلَیۡنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۴۷﴾
ترجمۂ کنزالایمان : اورہمارے ذمۂ کرم پر ہے مسلمانوں کی مدد فرمانا۔''(پ۲۱،الروم:۴۷ )
(الترغیب والترہیب ،کتاب الادب ،رقم الحدیث ۳۷، ج۳،ص۳۳۴)
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کرنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم