جنّت کی تیاری |
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ تحریری بیان اوّل تا آخر پڑھ لیجئے۔اِن شآء اللہ عزوجل جنّت کی تیاری کی خوب رغبت حاصل ہو گی۔
دُرُود شریف کی فضیلت
شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت، با نی دعوتِ اِسلامی، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے رسالے ''کالے بچھو ''کے صفحہ 1پرنقل کرتے ہیں:'' سرکارِمدینہ، راحتِ قلب وسینہ، صاحبِ معطَّرپسینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''اے لوگو! بے شک بروزِ قِیامت اسکی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نَجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرود شریف پڑھے ہوں گے ۔''
(فردوسُ الْاخبار ج۲ ص۳۷۵ حدیث ۸۲۱۰ دارالکتاب العربی بیروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ ۱؎:یہ بیان نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری سَلَّمَہُ الْبَاری نے۱۵ رمضان المبارک۱۴۲۸ھ بمطابق 28ستمبر 2007 ء فیضانِ مدینہ سردار آباد(فیصل آباد) کے ہفتہ وار اجتماع میں فرمایا ۔ضروری ترمیم و اضافے کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔