Brailvi Books

جہنم کے خطرات
2 - 205
''جہنم کے خطرات ''کے11 حروف کی نسبت سیاس کتاب کو پڑھنے کی 11 نیّتیں
    فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:
نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِنْ عَمَلِہِ
یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہترہے۔''
 (المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث:۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مدنی پھول:     (۱) بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

        (۲) جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔ 

1۔۔۔۔۔۔ رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔

2۔۔۔۔۔۔ حتَّی الوسع اِس کا با وُضُو اور

3۔۔۔۔۔۔ قبلہ رو مطالَعہ کروں گا۔

4۔۔۔۔۔۔ قرآنی آیات اور

5۔۔۔۔۔۔ احادیث ِ مبارکہ کی زیارت کروں گا۔

6۔۔۔۔۔۔جہاں جہاں ''اللہ ''کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور 

7۔۔۔۔۔۔جہاں جہاں ''سرکار''کا اسمِ مبارک آئے گا وہاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم پڑھوں گا ۔

8۔۔۔۔۔۔امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش ِ قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا ۔

9۔۔۔۔۔۔اس روایت''
عِنْدَ ذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنَزَّلُ الرَّحْمَۃُ
یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے۔''
 (حلیۃ الاولیاء ،رقم ۱۰۷۵۰،ج۷،ص۳۳۵)
پر عمل کرتے ہوئے اس کتاب میں دئیے گئے واقعات دوسروں کو سنا کر ذکرِ صالحین کی برکتیں لُوٹوں گا ۔

10۔۔۔۔۔۔ اس حدیثِ پاک''
تَھَادُوْا تَحَابُّوْا
یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔''
 (مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، رقم: ۱۷۳۱)
پرعمل کی نیت سے (کم از کم ۱۲عددیا حسبِ توفیق)یہ کتاب خرید کر دوسرں کو تحفۃً دوں گا۔ 

11۔۔۔۔۔۔ کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشِرین کوتحریری طور پر مطلع کروں گا۔ (مؤلف وناشرین وغیرہ کو صرف زَبانی اغلاط بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا ۔)
Flag Counter