Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
436 - 857
اس کا وقت گزار کر پڑھتے ہيں۔''
 (مجمع الزوائد ، کتاب الصلاۃ ،باب فی من یوخر الصلاۃ عن وقتھا ، الحدیث ۱۸۲۳ ،ج ۲ ،ص ۸۰)
 (4)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا مصعب بن سعدرضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہيں :ميں نے اپنے والد بزرگوار سے پوچھا :'' آپ کا اللہ عزوجل کے اس فرمانِ عالیشان:
الَّذِیۡنَ ہُمْ عَنۡ صَلَاتِہِمْ سَاہُوۡنَ ۙ﴿5﴾
ترجمۂ کنز الایمان:جو اپنی نمازسے بھولے بيٹھے ہيں۔''(پ:۳۰، الماعون:۵)کے بارے ميں کيا خيال ہے ؟ہم ميں سے کون ہے جو نماز ميں نہ بھولتا ہو؟ ہم ميں سے کون ہے جو اپنے آپ سے باتيں نہ کرتا ہو؟'' تو آپ نے ارشاد فرمايا :''اس سے مرادیہ نہيں بلکہ اس سے مراد وقت ضائع کر دينا ہے۔''
 ( مسند ابی یعلی الموصلی ، مسند سعد بن ابی وقاص ،الحدیث ۷۰۰، ج ۱، ص ۳۰۰)
    وَيْل کیاہے؟ ویل سے مراد عذاب کی شدت ہے اور ايک قول يہ  بھی ہے کہ يہ  جہنم ميں ايک وادی ہے، اگر اس ميں دنيا کے پہاڑ ڈال دئيے جائيں تو اس کی گرمی کی شدت سے پگھل جائيں، يہ  ان لوگوں کا ٹھکانا ہو گی جو نماز کو ہلکا جانتے ہيں يا وقت گزار کر پڑھتے ہيں مگریہ کہ وہ اللہ عزوجل کی بارگاہ ميں توبہ کر ليں اور اپنی کوتاہيوں پر نادم ہوں۔

(5)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس کی ايک نماز فوت ہو گئی اس کے اہل اور مال ميں کمی ہوگئی۔''
 ( صحیح ابن حبان،کتاب الصلاۃ ،باب الوعیدعلی ترک الصلاۃ،الحدیث ۱۴۶۶ ، ،ج۳ ، ص ۱۴ )
(6)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے کسی عذر کے بغير دو نمازوں کو(ایک وقت میں ) جمع کيا بے شک وہ کبيرہ گناہوں کے دروازے پر آيا۔''
( المستد رک ،کتاب الامامۃ وصلاۃ ۔۔۔۔۔۔الخ ، باب الزجر عن الجمع ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث ۱۰۵۸ ،ج۱ ،ص ۴ ۵۶ )
(7)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس کی عصر کی نماز فوت ہو گئی گويا اس کے اہل اور مال ميں کمی کر دی گئی۔''
 ( صحیح البخاری ،کتاب مواقیت الصلاۃ ، باب اثم من فاتتہ العصر ، الحدیث ۵۵۲ ، ص۴۵)
    حضرت سیدنا ابن خزيمہ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی صحيح ميں يہ  اضافہ کيا ہے :'' سیدناامام مالک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمايا کہ ''اس سے مراد وقت کا گزر جانا ہے۔''

(8)۔۔۔۔۔۔سرکار مدينہ، راحت قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''نمازوں میں سے ایک نماز ایسی بھی ہے کہ جس سے وہ فوت ہو جائے تو گویا اس کے اہل اور مال میں کمی کر دی گئی۔''
 ( سنن النسائی،کتاب الصلاۃ،باب صلاۃ العصرفی السفر،الحدیث:۴۸۰، ص۲۱۱۸)
Flag Counter