Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
432 - 857
اور مال کو گھٹا ديا۔''
 ( کنز العمال ،کتاب الصلاۃ ، التر ھیب عن ترک الصلاۃ ، الحدیث ۱۹۰۸۵ ، ج۷، ص ۱۳۲ )
 (25)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عزوجل وصلَّی ا للہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اے گروہ قریش! خدا کی قسم! تم ضرور نماز قائم کرو گے اور زکوٰۃ ادا کرو گے يا پھر ميں تم پر ايسے شخص کو بھيجوں گا جو دين کی خاطر تمہاری گردنيں مارے گا۔''
 ( المستدرک ،کتاب الایمان والنذور ، باب من قال انا بر ی من الاسلام فھو کما قال ، الحدیث ۷۸۸۹، ج۵ ، ص ۴۲۵)
 (26)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ مُعظَّم ہے :'' اسلام میں اس کا کوئی حصہ نہیں جس کی نماز نہیں اور اس کی کوئی نماز نہیں جس کا وضو نہیں۔''
(التر غیب والتر ھیب،کتاب الصلاۃ،الترھیب من ترک الصلاۃ،الحدیث ۸۱۶،ج۱،ص ۲۵۸)
 (27)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ:'' اللہ عزوجل نے اسلام ميں چارچيزوں کوفرض فرمايا ہے، لہٰذا جو ان ميں سے تين پر عمل کریگا وہ اس کے کسی کام نہ آئيں گی جب تک کہ ان سب پر عمل نہ کرے اور وہ نماز، زکوٰۃ،رمضان کے روزے اور بيت اللہ شریف کا حج ہيں۔''
 ( المسند للامام احمد بن حنبل ، الحدیث ۱۷۸۰۴ ، ج۶، ص ۲۳۶)
 (28)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑدی اللہ عزوجل اس کے عمل برباد کر دے گا اور اللہ عزوجل کا ذمہ اس سے اٹھ جائے گا جب تک کہ وہ توبہ کے ذريعے اللہ عزوجل کی بارگاہ ميں رجوع نہ کرے۔''
         (المعجم الکبیر ،الحدیث ۲۳۳،ج۲۰،ص۱۱۷،مختصرًا)
 (29)۔۔۔۔۔۔اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جس نے نماز ترک کی اس نے اعلانيہ کفر کيا۔''
         ( المعجم الاوسط ، الحدیث:،۳۳۴۸ ،ج۲،ص ۲۹۹)
 (30)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑوکيونکہ جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا ذمہ اس سے اٹھ جائے گا۔''
 (المعجم الکبیر،الحدیث:۱۳۰۲۳،ج۱۲،ص۱۹۶بدن''لاتترک الصلوٰۃمتعمدًا'')
 (31)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدناعلی کَرَّمَ اللہُ تَعَالیٰ وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے :''جس نے نماز نہ پڑھی وہ کافر ہے۔''
 ( کنزالعمال،کتاب الصلوۃ ،الباب الاول فی فضلھا ووجوبھا ، الحدیث ۲۱۶۴۹ ،ج۸، ص ۸)
 (32)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے :''جس نے نماز چھوڑدی اس نے کفر کيا۔''
 ( مجمع الزوائد،کتاب الصلاۃ،باب فی تارک الصلوۃ ، الحدیث ۱۶۳۸،ج۲ ، ص۲۷ )
Flag Counter