| جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول) |
کرو اگرچہ وہ تمہيں مال اور تمہاری ہر چيز سے محروم کر ديں اور جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑو کيونکہ جو جان بوجھ کرنماز چھوڑتا ہے وہ اللہ عزوجل کے ذمۂ کرم سے بری ہو جاتا ہے۔''
( المعجم الاوسط ، الحدیث ۷۹۵۶ ، ج ۶، ص ۴۹)
(20)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردْگار عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا''اللہ عزوجل کے ساتھ کسی کو شريک نہ ٹھہراؤ اگرچہ تمہيں قتل کر ديا اور جلا ديا جائے، اپنے والدين کی نافرمانی ہرگز نہ کرو اگرچہ وہ تمہيں تمہارے مال اور گھر والوں (یعنی اہل وعيال ) سے دور ہو جانے کا حکم ديں، جان بوجھ کر فرض نماز ہرگز نہ چھوڑو کيونکہ جو شخص جان بوجھ کر فرض نمازچھوڑتا ہے اللہ عزوجل کا ذمۂ کرم اس سے اُٹھ جاتا ہے، شراب ہرگز نہ پےؤ کيونکہ شراب نوشی تمام بدکاريوں کی جڑ ہے، گناہ سے بچتے رہو کيونکہ گناہ اللہ عزوجل کی ناراضگی کو حلال کرتا ہے(يعنی اس کا سبب بنتا ہے )، ميدان جہاد سے بھاگنے سے بچو اگرچہ لوگ ہلاک ہو جائيں اگرچہ لوگوں کو موت آگھيرے مگر تم ثابت قدم رہو، اپنی طاقت کے مطابق اپنے گھر والوں پر خرچ کرو، ادب سکھانے کے لئے ان سے اپنی لاٹھی دور نہ کرو اور اللہ عزوجل کے معاملے ميں انہيں خوف دلاتے رہو۔''
(مجمع الزوائد ،کتاب الوصایا ، باب وصیۃ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ و سلَّم ، الحدیث ۷۱۱۰، ج۴ ، ص ۳۹۱)
(21)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''بادل والے دن نماز جلدی ادا کر لیا کرو کیونکہ جس نے نماز ترک کر دی اس نے کفر کیا۔''
(صحیح ابن حبان ،کتاب الصلاۃ ، باب الوعید علی ترک الصلاۃ ، الحدیث ۱۴۶۱ ، ج۳ ، ص ۱۳)
(22)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدتنا اُمیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ میں سرکار ابد قرار، شافع روز شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو وضو کرانے کے لئے پانی ڈال رہی تھی کہ ایک شخص آیا اور عرض کی :''مجھے کچھ وصیت کریں۔'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اللہ عزوجل کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اگرچہ تمہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے اور جلا دیا جائے، اپنے والدین کی نافرمانی نہ کرو اگر وہ تمہیں اپنے اہل یعنی بیوی اور دنیوی مال ومتاع سے جدا ہونے کا حکم دیں تو سب کچھ چھوڑ دو، شراب ہر گز نہ پیؤ کیونکہ یہ ہر برائی کی جڑ ہے اور جان بوجھ کر ہر گز کوئی نماز ترک نہ کرو کہ جس نے ایسا کیا تو اس سے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا ذمہ ختم ہو جائے گا۔''
( المعجم الکبیر ، الحدیث ۴۷۹ ، ج ۲۴ ،ص ۱۹۰)
(23)۔۔۔۔۔۔شاہ ابرار، ہم غريبوں کے غمخوار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو جان بوجھ کر نماز چھوڑے گا اللہ عزوجل اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دے گا جس سے وہ داخل ہو گا۔''
( کنز العمال ،کتاب الصلاۃ ، التر ھیب عن ترک الصلاۃ ،ا لحدیث ۱۹۰۸۶، ج۷، ص ۱۳۲)
(24)۔۔۔۔۔۔رسول انور، صاحب کوثر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''جس نے نماز چھوڑی اس نے اپنے اہل وعیال