Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
423 - 857
داخل ہو گا اس پر اللہ عزوجل اور ملائکہ کی لعنت ہو گی۔''
         (جامع الصغیر،الحدیث:۸۶۶۱،ص۵۲۵)
 (33)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''مسلمان مرد جن گھروں ميں داخل ہوتا ہے ان ميں سب سے اچھا گھر حمام ہے کہ جب وہ اس ميں داخل ہوتا ہے تو اللہ عزوجل سے جنت کا سوال کرتا ہے اور جہنم سے پناہ مانگتا ہے اور سب سے برا گھر جس ميں مسلمان داخل ہوتا ہے دلہن کا کمرہ ہے کہ وہ اسے دنيا کی طرف راغب کرتا ہے اور آخرت بھلا ديتا ہے۔''
   (شعب الایمان،باب الحیاء،فصل فی الحمام ،الحدیث:۷۷۷۹،ج۶،ص۱۶۰)
 (34)۔۔۔۔۔۔دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''سب سے پہلے جو حمام ميں داخل ہوئے اور ان کے لئے بال دور کرنے والاپاؤڈر رکھا گيا وہ حضرت سيدنا سليمان بن داؤدعلی نبینا وعليہما الصلوٰۃو السلام تھے، جب آپ حمام ميں داخل ہوئے اور اس میں گرمی اور غم کو پايا تو فرمايا:''ہائے، اللہ عزوجل کے عذاب کی تکليف! اس سے پہلے کوئی تکليف نہيں۔''
         (شعب الایمان،باب الحیاء،فصل فی الحمام ، الحدیث:۷۷۷۸،ج۶،ص۱۶۰)
 (35)۔۔۔۔۔۔سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جب آخری زمانہ آئے گا تو ميری اُمت کے مردوں کو پردے کے ساتھ بھی حمام ميں جانا حرام ہو گا۔''صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی :''يارسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! ايسا کس لئے ہو گا؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''کيونکہ وہ ايک ننگی قوم پر داخل ہوں گے، سن لو! اللہ عزوجل (دوسروں کا ستر) ديکھنے والے اور جس کی طرف ديکھا جا رہا ہو(جبکہ وہ خود دِکھاتاہوتو) دونوں پر لعنت فرماتا ہے۔''
      (جامع الاحادیث:الحدیث:۲۴۸۸،ج۱،ص۳۶۳)
 (36)۔۔۔۔۔۔شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختارباِذنِ پروردْگار عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''ناف اور گھٹنے کے درمیان کی جگہ سِتر(یعنی مرد کے لئے اسے چھپانا فرض )ہے۔''
 (المستدرک،کتاب معرفۃ الصحابۃ،باب النھی عن ثمن الکلب۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۶۴۷۷، ج۴، ص۱ ۷۴)
 (37)۔۔۔۔۔۔حسنِ اخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اکبر عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''مسلما ن مرد کا ستر اس کی ناف سے لے کر گھٹنے تک ہے۔''
 (کنزالعمال،کتاب الصلوٰۃ ،قسم الاقوال، الفصل الاول،الحدیث:۱۹۰۹۰۶،ج۷،ص۱۳۴)
 (38)۔۔۔۔۔۔سرکار ابد قرار، شافع روز شمار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''گھٹنوں سے اوپر کا حصہ عورت ہے اور ناف سے نچلا بھی عورت( يعنی  چھپانے کی چيز) ہے۔''
 (سنن الدارقطنی،کتاب الصلوٰۃ، باب الامربتعلیم الصلوات والضرب۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۸۷۹،ج۱،ص۳۱۸)
 (39)۔۔۔۔۔۔شاہ ابرار، ہم غريبوں کے غمخوار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''مسلمان مرد کی ران اس کے ستر کا
Flag Counter