Brailvi Books

جہنم میں لیجانے والےاعمال (جلد اول)
422 - 857
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''(توپھر) چادر میں جانا میری اُمت کے مردوں پر حلال اور عورتوں پر حرام ہے۔''
 (المعجم الکبیر، الحدیث:۶۷۱،ج۲۰،ص۲۸۴)
 (27)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو اللہ عزوجل اور آخرت کے دن پر ايمان رکھتا ہے وہ حمام ميں داخل نہ ہو، جو اللہ عزوجل اور آخرت کے دن پرايمان رکھتا ہے وہ اپنی بیوی کو حمام ميں جانے کی اجازت نہ دے، جو اللہ عزوجل اور آخرت کے دن پر ايمان رکھتا ہے وہ شراب نہ پئے، جو اللہ عزوجل اور آخرت کے دن پر ايمان رکھتا ہے وہ اس دسترخوان پر بھی نہ بيٹھے جس پر شراب پی جاتی ہو اور جو اللہ عزوجل اور آخرت کے دن پر ايمان رکھتا ہے وہ کسی اجنبی عورت سے تنہائی ميں نہ ملے جس سے ا س کا محرم ہونے کا رشتہ نہ ہو۔''
 (المعجم الکبیر، الحدیث: ۱۱۴۶۲،ج۱۱،ص۱۵۳،بتغیرٍ قلیلٍ)
 (28)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''حمام ايسا گھر ہے جہاں پردہ نہيں ہوتا اور نہ ہی پانی پاک ہوتا ہے، کسی شخص کے لئے جائز نہيں کہ وہ کپڑا باندھے بغير اس ميں داخل ہو، مسلمانوں کو حکم دو کہ وہ اپنی عورتوں کو آزمائش ميں نہ ڈاليں:
اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوۡنَ عَلَی النِّسَآءِ
ترجمۂ کنز الایمان:مرد افسر ہيں عورتوں پر۔(پ5، النسآء:34)

عورتوں کوسکھاؤ اور تسبيح کرنے کا حکم دو۔''
     (شعب الایمان،باب الحیاء،فصل فی الحمام ،الحدیث:۷۷۷۳،ج۶،ص۱۵۸)
 (29)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''حمام بہت ہی برے گھر ہیں ان میں (بیہودہ) آوازیں بلند ہوتی ہیں اور شرمگاہیں ظاہر ہوتی ہیں۔''
 (کنزالعمال،کتاب الطہارۃ،قسم الاقوال،فصل فی دخول الحمام،الحدیث:۲۶۶۱۲،ج۹،ص۱۶۹)
 (30)۔۔۔۔۔۔سرکار مدينہ، راحت قلب و سينہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل نے میری اُمت کے مردوں کو حکم دیا ہے کہ وہ حمام میں بغیر چادر کے داخل نہ ہوں اور عورتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ تو ہر گز ان میں داخل نہ ہوں۔''
 (المرجع السابق،الحدیث:۲۶۶۱۴)
 (31)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''سب سے برے گھر حمام ہیں کہ ان میں (بیہودہ) آوازیں بلند ہوتی اور شرمگاہیں کھلتی ہیں، لہذا جو ان میں داخل ہو تو وہ بغیر پردے کے داخل نہ ہو۔''
 (المعجم الکبیر، الحدیث: ۱۰۹۲۶،ج۱۱،ص۲۱)
 (32)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''جو بغير پردے کے حمام ميں
Flag Counter