(10)۔۔۔۔۔۔شاہ ابرار، ہم غريبوں کے غمخوار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عزوجل حياء والا، علم والا اورپوشیدہ ہے، لہٰذا جب تم ميں سے کوئی غسل کرے تو پردہ کر ليا کرے اگرچہ ديوار کی آڑ ہی ميں ہو۔''
(کنزالعمال، کتاب الطہارۃ،قسم الاقوال،الحدیث: ۲۶۶۰۰،ج۹،ص۱۶۸)
(11)۔۔۔۔۔۔رسول انور، صاحب کوثر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:''اللہ عزوجل حياء والاہے حياء کو پسند فرماتا ہے، مخفی ہے پردے کو پسند فرماتا ہے، لہٰذا جب تم ميں سے کوئی غسل کرنے لگے تو پردے ميں ہو جايا کرے۔''
(مصنف عبدالرزاق،کتاب الطہارۃ، باب ستر الرجل اذا اغتسل،الحدیث: ۱۱۱۱،ج۱،ص۲۲۲)
(12)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اے لوگو! تمہارا رب عزوجل حیاء والا اور کریم ہے لہذا جب تم میں سے کوئی غسل کرے تو پردہ کر لیا کرے۔''
(المعجم الکبیر،الحدیث: ۶۷۰،ج۲۲،ص۲۶۰)
(13)۔۔۔۔۔۔نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے :''پردہ کئے بغير پانی ميں داخل مت ہوا کروبے شک پانی کی بھی دو آنکھيں ہوتی ہيں۔''
(فردوس الاخبارللدیلمی،باب اللام،الحدیث:۷۵۳۵،ج۲،ص۴۱۴)
(14)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابن جريج رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہيں کہ مجھ تک يہ بات پہنچی ہے کہ رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم باہر تشريف لائے تو ديکھا کہ آپ کا مزدور ننگا نہا رہا تھا، تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اس سے ارشاد فرمایا :''ميں تمہيں اللہ عزوجل سے حياء کرنے والا نہيں پاتا، اپنی مزدوری پکڑ، ہميں تمہاری کوئی حاجت نہيں۔''
(مصنف عبدالرزاق،کتاب الطہارۃ، باب ستر الرجل اذا اغتسل،الحدیث:۱۱۱۲،ج۱،ص۲۲۳)
عورتوں کا حمام میں جانا منع ہے :
(15)۔۔۔۔۔۔حضور نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جو اللہ عزوجل اور قيامت کے دن پر ايمان رکھتا ہے اسے چاہے کہ پردہ کئے بغير حمام ميں داخل نہ ہواور جو اللہ عزوجل اور قيامت کے دن پر ايمان