Brailvi Books

اسلامی زندگی
30 - 158
 جگہ نہ ملی تو ان بیچاروں کو بہت مصیبت پڑتی ہے کیوں کہ کالج میں خرچ کرنا سیکھا۔ کمانا نہ سیکھا، کھلانا نہ سیکھا، اپنا کا م نوکروں سے کروانا سیکھا، خود کرنا نہ سیکھا ؎
نہ پڑھتے تو سو طرح کھاتے کماکر 

وہ کھوئے گئے اور تعلیم پاکر
    اب یہ لوگ کالج کی سی زندگی گزارنے کیلئے شریف بدمعاش ہوجاتے ہیں یا جعلی نوٹ بناکر زندگی جیل میں گزارتے ہیں یا ڈاکو بدمعاش بنتے ہیں (اکثر ڈاکو تعلیم یافتہ، گریجویٹ پائے گئے ) یہ وہی لوگ ہیں۔
ان رسموں کی خرابیاں:
    لڑکی کو سو ا دو سال دودھ پلانا جائز نہیں لڑکی ہو یا لڑ کا دونوں کو دو، دوسال دودھ پلایا جائے۔ قراٰنِ کریم فرماتا ہے :
وَالْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَہُنَّ حَوْلَیۡنِ کَامِلَیۡنِ ۔
ترجمہ کنزالایمان: اور مائیں دودھ پلائیں اپنے بچوں کو پورے دوبرس۔(پ2،البقرہ233)
    مگر دو سال کے بعد دودھ پلانا منع ہے جو بچّے پرورش کے زمانے میں اچھی صحبتیں نہیں پاتے وہ جوان ہوکر ماں باپ کوبہت پریشان کرتے ہیں ہم نے بڑے فیشن ایبل صاحبزادوں کے ماں باپ کو دیکھا ہے کہ وہ روتے پھرتے ہیں، مفتی صاحب تعویذ دو جس سے بچہ کہنا مانے، ہمارے قبضے میں آئے۔ مگر دوستو! فقط تعویذ سے کام نہیں چلتا کچھ ٹھیک عمل بھی کرنا چاہے۔
    ایک بڈھے نے اپنے فر زند کو ولایت پڑھنے کے لئے بھیجا۔ جب بر خوردار
Flag Counter