Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
287 - 308
کے روز اس دنیائے فانی سے کوچ فرماگئیں اتوارکے روز سنتوں بھرے اجتماع کی آخِری نشست میں ان کے عَلاقے کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اچانک ایک اسلامی بہن نے یہ ایمان افروز منظر دیکھا کہ چند روز قبل انتقال کر جانے والی دعوتِ اسلامی کی مُبلِّغہ زاہِدہ عطّارِیہ مرحومہ بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہیں ۔ اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
            اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
آپ محبوب ہیں اللہ کے ایسے محبوب

ہر مُحب آپ کا محبوبِ خدا ہوتا ہے    (سامانِ بخشِش)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (12)اولاد ملی، پاؤں کا درد مِٹا
    بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ معاذاللہ عزوجل میں نت نئے فیشن کی شوقین اورنَمازیں قضا کردینے کی عادی تھی ۔ ہماری خوش بختی کہ میری ایک بیٹی دعوتِ اسلامی کے مشکبارمَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگئی ۔وہ مجھے بھی انفِرادی کوشش کے ذَرِیعے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت دیتی
Flag Counter