Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
96 - 329
سوال …:  	نجاستِ حَقِیْقِیَّہ سے کیا مراد ہے؟ 
جواب …:  نجاستِ حَقِیْقِیَّہ وہ ناپاک چیز ہے جو کپڑے یا بدن وغیرہ پر لگ جائے تو ظاہر طور پر معلوم ہو جاتی ہے جیسے پاخانہ پیشاب وغیرہ۔ 
سوال …:  	نجاستِ حَقِیْقِیَّہ سے پاک ہونے کا طریقہ کیا ہے؟ 
جواب …:  	اس سے پاک ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ کپڑے یا بدن وغیرہ کو اس ناپاک چیز سے دھو کر پاک کیا جائے۔ نجاستِ حَقِیْقِیَّہ کی بھی دو قسمیں ہیں :  (1)… نجاستِ غلیظہ  (2)… نجاستِ خفیفہ۔
نجاستِ غلیظہ 
سوال …:  	نجاستِ غلیظہ کا حکم کیا ہے؟ 
جواب …:  	نجاستِ غلیظہ کا حکم سخت ہے اور وہ یہ ہے:  
٭…  اگر کپڑے یا بدن پر ایک دِرہم سے زیادہ لگ جائے تو اس کا پاک کرنا فرض ہے۔ بےپاک کئے نماز نہیں ہو گی۔ 
٭…  اگر دِرہم کے برابر ہے تو پاک کرنا وَاجب ہے کہ بے پاک کئے نماز پڑھی تو مکروہِ تحریمی ہوئی، یعنی ایسی نماز کا اِعادَہ واجب ہے۔ 
٭…  اگر دِرہم سے کم ہے تو پاک کرنا سُنَّت ہے کہ بے پاک کئے نماز پڑھی تو ہو گئی مگر خلافِ سُنَّت ہوئی، اعادہ بہتر ہے۔ 
سوال …:  	نَجاستِ غَلیظہ کے دِرہَم یا اس سے کم یا زیادہ ہونے سے کیا مراد ہے؟
جواب …:  	نَجاستِ غَلیظہ کا دِرہَم یا اس سے کم یا زیادہ ہونے سے مُراد یہ ہے کہ نجاستِ غلیظہ اگر گاڑھی ہو مَثَلاً پاخانہ، لِید وغیرہ تو دِرہَم سے مُراد وَزن میں ساڑھے چار ماشہ (یعنی 4.374 گرام) ہے، لہٰذا اگر نَجاست دِرہم سے زیادہ یاکم ہے تو اس سے مُراد وَزن میں ساڑھے چار ماشے سے کم یا زیادہ ہونا ہے اور اگرنَجاستِ غَلیظہ پتلی ہو جیسے پیشاب وغیرہ تو دِرہم سے مُراد لمبائی چوڑائی ہے یعنی ہتھیلی کو خوب پھیلا کر ہموار رکھئے اور اس پر آہِستگی سے اِتنا پانی ڈالئے کہ اس سے زیادہ پانی نہ رُک سکے، اب جتنا پانی کا پھیلاؤ ہے اُتنابڑا