سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سماعت مبارک کے متعلق کوئی شعرسنائیے۔
جواب …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سماعت مبارک کے متعلق اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں : ؎
دور و نزدیک کے سننے والے وہ کان
کان لعل کرامت پہ لاکھوں سلام
مشکل الفاظ کے معانی
لفظ معنی لفظ معنی لفظ معنی
(پہلا)کان جس سے سنا جاتا ہے (دوسرا) کان معدن، جہاں سے ہیرے جواہرات نکلتے ہیں لعل ہیرے، جواہرات
مفہوم شعر: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے کان مبارک اصل میں عزت کے موتیوں اور عظمت و شان کے ہیرے، جواہرات کی کان معدن و ذخیرہ) ہیں اور یہ دور و نزدیک کی آواز یکساں سنتے ہیں ۔ ایسے مبارک کانوں کی سماعت پر لاکھوں سلام ہوں ۔
اَبروئے مبارک
سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اَبرو یعنی بھوئیں کیسی تھیں ؟
جواب …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بھوئیں دراز و باریک اور گھنے بال والی تھیں اور دونوں بھوئیں اس قدر متصل تھیں کہ دور سے ملی ہوئی معلوم ہوتی تھیں اور ان دونوں بھوؤں کے درمیان ایک رگ تھی جو حالتِ جلال میں ابھر جاتی تھی۔(1)
سوال …: سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بھوؤں کے متعلق کوئی شعرسنائیے۔
جواب …: اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت اَبروئے مبارک کی مد ح میں فرماتے ہیں : ؎
________________________________
- 1 شمائلِ محمدیہ، باب ما جاء فی خلق الخ، ص۲۱، حدیث: ۷