اَذکاراَسماءُ الحُسْنٰی
سوال …: اَسمائے حُسنی سے کیا مراد ہے؟
جواب …: اسمائے حسنی سے مراد اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے وہ نام ہیں جن سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو پکارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چنانچہ پارہ 9 سورۃُ الاعراف کی آیت نمبر 180میں ہے:
وَ لِلّٰهِ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْهُ بِهَا۪
ترجمۂ کنز الایمان: اور اللہ ہی کے ہیں بہت اچھے نام تو اسے ان سے پکارو۔
سوال …: اسمائے حسنی کتنے ہیں ؟
جواب …: اسمائے حسنی ہیں تو بہت زیادہ مگر مشہور 99 ہیں ۔
سوال …: اسمائے حسنی کی کوئی فضیلت بتائیے؟
جواب …: ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ننانوے (99) اسمائے حسنیٰ ہیں جس نے یہ شمار کیے (یعنی یاد کر لیے) وہ جنت میں داخل ہو گا۔ (1)
سوال …: کیا یہ اسمائے حسنیٰ قرآنِ مجید میں بھی ہیں ؟
جواب …: جی ہاں ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے یہ ذاتی و صفاتی نام قرآنِ کریم کی مختلف سورتوں میں موجود ہیں ۔
________________________________
- 1 بخاری، کتاب التوحید، باب إن لله مئة اسم الا واحدا، ۴ / ۵۳۷، حدیث:۷۳۹۲