Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
66 - 329
جواب …:   جی ہاں !  سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نور ہونا قرآنِ پاک سے ثابت ہے۔ چنانچہ پارہ 6 سورۂ  ما ئدہ کی آیت نمبر 15 میں ارشاد ہوتا ہے:  
قَدْ جَآءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ وَّ كِتٰبٌ مُّبِیْنٌۙ)۱۵)
ترجمۂ کنز الایمان:   بے شک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آیا اور روشن کتاب۔ 
تفسیر روح المعانی میں اس آیت کے تحت ہے:  یعنی نورِ عظیم اور وہ نوروں کا نور،نبی مختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں ۔(1)  اور فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے کہ علما فرماتے ہیں :  یہاں نور سے مراد محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں ۔ (2)
سوال …:  	 کیا سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے  نور ہونے کا ذکر خود بھی فرمایا ہے؟
جواب …:  	 جی ہاں !  سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے  نور ہونے کا ذکر خود بھی فرمایا ہے۔ چنانچہ حضرت سیِّدُنا جابر بن عبد اللہ انصاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی:  یا رسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میرے ماں باپ آپ (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ) پر قربان!  مجھے بتائیے کہ سب سے پہلے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے کیا چیز بنائی؟ تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  اے جابر!  بے شک بالیقین، اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے تمام مخلوقات سے پہلے تیرے نبی کا نور اپنے نور سے پیدا فرمایا۔ (3)
سوال …:  	 سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بشریت کا انکار کرنا کیسا؟
جواب …:  	 سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بشریت کا مطلقاً انکار کفر ہے۔(4)بلکہ اِس میں شک کرنا بھی کفر 



________________________________
 - 1   تفسیر روح المعانی،   پ۶،   المآئدۃ،   تحت الآیۃ: ۱۵،   الجزء السادس،   ص ۳۶۷
 - 2   فتاویٰ رضویہ،   ۳۰ / ۷۰۷
 - 3   الجزء المفقود من الجزء الاول من المصنف،   کتاب الایمان،   باب فی تخلیق نور محمد،   ص ۶۳،   حدیث: ۱۸فتاویٰ رضویہ،   ۳۰/ ۶۵۸مواھب لدنیہ،   المقصد الاول تشریف اللہ تعالٰی لہ،   ۱ / ۳۶
 - 4   فتاویٰ رضویہ،   ۱۴ / ۳۵۸