Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
64 - 329
2 …:   	حضرت سیدتنا اسماء بنت ابی بکر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نمازِ کسوف ادا فرمائی، فراغت کے بعد اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کی حمد وثنا کی، پھر ارشاد فرمایا:  ہر وہ شے جس کو میں نے پہلے نہیں دیکھا تھا اسے میں نے اس مقام پر دیکھ لیا یہاں تک کہ جنت و دوزخ کو بھی دیکھ لیا۔(1) علوم ہوا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے زمین پر تشریف فرما ہوکر جنت ودوزخ کوملاحظہ فرمایا۔
3 …:   	ام المومنین حضرت سیدتنا اُمّ سلمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ ایک شب سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بیدار ہوئے اور فرمایا:  سبحان ﷲ!  اس رات میں کس قدر فتنے اور خزانے اتارے گئے ہیں ۔(2) علوم ہواکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آئندہ ہونے والے فتنوں کو بچشم ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔
4 …:   	حضرت سیِّدُنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جنگِ موتہ میں شریک حضرت سیِّدُنا زید، حضرت سیِّدُنا جعفر اور حضرت سیِّدُنا ابن رواحہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی شہادت کی خبر لوگوں کو اس طرح دی گویا کہ موتہ جو کہ مدینہ منورہ سے بہت ہی دور ہے وہاں جو کچھ ہورہا ہے اس کو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مدینہ شریف سے دیکھ رہے ہیں ۔(3)
5 …:   	ام المومنین حضرت سیدتنا میمونہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا روایت کرتی ہیں کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک رات میرے پاس تشریف فرما تھے کہ آپ حسبِ معمول نمازِ تہجد کے لیے اُٹھے اور وضو کرنے کی جگہ تشریف لے گئے ۔ میں نے سُنا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تین مرتبہ   فرمایا کہ میں تیرے پاس پہنچا اور تو مدد کیا گیا۔ جب سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وضو کرکے باہر تشریف لائے تو میں نے عرض کی:  یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میں نے سُنا ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 



________________________________
 - 1   بخاری،   کتاب الوضوء،   باب من لم یتوضأ الا من الغشی المثقل،   ۱ / ۸۷،   حدیث: ۱۸۴
 - 2   بخاری،   کتاب التھجد،   باب تحریض النبی علی صلاۃ اللیل     الخ،   ۱ / ۳۸۳،   حدیث: ۱۱۲۶
 - 3   بخاری،   کتاب المغازی،   باب غزوۃ موتۃ من ارض شام،   ۳ / ۹۶،   حدیث: ۴۰۴۲ ماخوذاً