الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُؕ-وَ یُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-اُولٰٓىٕكَ حِزْبُ اللّٰهِؕ-اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ
الْمُفْلِحُوْنَ۠(۲۲) اللہنے ایمان نقش فرمادیا اور اپنی طرف کی روح سے ان کی مدد کی اور انہیں باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ رہیں اللہان سے راضی اور وہ اللہسے راضی یہ اللہکی جماعت ہے سنتا ہے اللہہی کی جماعت کامیاب ہے۔(پ۲۸،المجادلۃ: ۲۲)
٭…٭…٭
تَعْظِیمِ مُصْطَفٰے
سوال …: تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم و توقیر کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب …: تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم و توقیر ہر مسلمان پر فرض اعظم بلکہ جانِ ایمان ہے(1) نانچہ فرمانِ باری تَعَالٰی ہے:
وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُؕ (پ۲۶، الفتح: ۹)
ترجمۂ کنز الایمان: اور رسول کی تعظیم و توقیرکرو۔
سوال …: سلطانِ بَحرو بر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم و توقیر ہم سے کیا تقاضا کرتی ہے؟
جواب …: سلطانِ بَحرو بر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم و توقیر ہم سے تقاضا کرتی ہے کہ ہر وہ شے جسے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نسبت و تعلق ہو لائق تعظیم اور واجب الاحترام ہے۔(2)
٭…٭…٭
________________________________
- 1 بہارِ شریعت، عقائد متعلقہ نبوت، ۱ / ۷۴ ماخوذاً
- 2 مواھب لدنیۃ، المقصد السابع فی وجوب صحبتہ صلی اللہ علیہ وسلم ، الفصل الثالث، حب الصحابۃ وعلاماتہ ، ۳ / ۳۹۳