حیاتِ اَنْبیا و رُسُل
سوال …: انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی حیاتِ طیبہ کے متعلق ہمارا عقیدہ کیا ہے؟
جواب …: انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی حیاتِ طیبہ کے متعلق ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ وہ اپنی اپنی قبروں میں اُسی طرح بحیاتِ حقیقی زندہ ہیں جیسے دنیا میں تھے، کھاتے پیتے ہیں اور جہاں چاہیں آتے جاتے ہیں ۔(1)
سوال …: کیا حیات کا عقیدہ قرآن سے ثابت ہے؟
جواب …: جی ہاں ! حیات کا عقیدہ قرآن سے ثابت ہے۔ چنانچہ،
سوال …: پ 2، سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 154میں ہے:
وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ یُّقْتَلُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتٌؕ-بَلْ اَحْیَآءٌ وَّ لٰكِنْ لَّا تَشْعُرُوْنَ)۱۵۴)
ترجمۂ کنز الایمان: اور جو خدا کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو بلکہ وہ زندہ ہیں ہاں تمہیں خبر نہیں ۔
2 …: پ 4، سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر 169میں ہے:
وَ لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اَمْوَاتًاؕ-بَلْ اَحْیَآءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُوْنَۙ)۱۶۹)
ترجمۂ کنز الایمان: اور جو اللہ کی راہ میں مارے گئے ہرگز انہیں مردہ نہ خیال کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں روزی پاتے ہیں ۔
3 …: پ 14، سورۂ نحل کی آیت نمبر 97 میں ہے:
مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّهٗ حَیٰوةً طَیِّبَةًۚ-
ترجمۂ کنز الایمان: جو اچھا کام کرے مرد ہو یا عورت اور ہو مسلمان تو ضرور ہم اسے اچھی زندگی جِلائیں گے۔
سوال …: قرآنِ کریم میں تو صرف بعض مومنین و مومنات اور شہدائے عظام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کی حیات ثابت ہے،
________________________________
- 1 بہارِ شریعت، عقائد متعلقہ نبوت، ۱ / ۵۸